False identity for Zegota member Izabela Biezunska
تفصیلات
دستاویز

زگوٹا کی رکن ازابیلا بیزینسکا (Izabela Bieżuńska) کی جعلی شناخت

جنگ عظیم دوم کے دوران لوگوں نے نازی حکام سے بچنے کے لئے اکثر جعلی شناختیں اور نقلی شناختی دستاویزات استعمال کیں۔ مزاحم جنگجوؤں، امدادی کارکنان، اور یہودی جنہیں بطور غیر یہودی کے طور پر اندگی گزارنے کی امید تھی، کے لئے جعلی شناختیں لازمی تھیں۔ اعلیٰ معیار کی پراثر دھوکہ دہی کے لئے ضرورت اس امر کی تھی کہ درجنوں افراد خفیہ طور پر اکٹھے کام کریں۔ اس کے لئے اعلیٰ پائے کی فوٹو گرافی اور طباعتی ساز و سامان بھی درکار تھا۔ غیر یہودیوں کے طور پر اندگی گزارنے والے یہودیوں کے لئے نقلی دستاویزات حاصل کرنے کا مطلب زندگی اور موت کے درمیان فرق ہو سکتا ہے۔ 

اس شناختی دستاویز کو ازابیلا بیزینسکا نے اپنی عرفیت "جینینا ٹرشچیونسکا” ثابت کرنے کے لئےاستعمال کیا۔ بیزینسکا یہودیوں کی امداد کے لئے کونسل (کوڈ نام “زگوٹا”) کی رکن تھیں، جو جرمنی کے زیر قبضہ پولینڈ میں پولِش لوگوں اور یہودیوں کی نجات کے لئے ایک زیر زمین تنظیم تھی۔ اس تنظیم کو جلاوطن پولش حکومت کی حمایت حاصل تھی۔ زگوٹا دسمبر 1942 سے جنوری 1945 تک کام کرتی رہی تھیں۔ تنظیم نے یہودیوں کو نازی ظلم و ستم اور قتل سے بچانے کی کوششوں کو ہم آہنگ کیا۔ 


ٹیگ


آرکائیوز کی تفصیلات دیکھیں

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.