دوسری جنگ عظیم کے آغاز میں جرمنی نے 1939 میں پولینڈ پر حملہ کر دیا۔ تیزی سے پولینڈ کی دفاعی سرحدوں کو عبور کرتے ہوئے جرمن فوجوں نے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کی طرف پیش قدمی شروع کر دی۔ جرمن نیوز ریل کی اس فوٹیج میں جرمن فوجوں کی طرف سے پولینڈ پر حملے کے دوران فوجی کارروائی کو دکھایا گیا ہے۔ وارسا نے 28 ستمبر، 1939 کو ہتھیار ڈال دئے۔
آئٹم دیکھیںجرمن فوجی 8 اور 9 ستمبر سن 1939 کو وارسا پہنجے۔ جرمنی کی طرف سے وارسا کی ناکہ بندی کے دوران شہر کو ہوائی حملوں اور گولہ باری سے شدید نقصان پہنچا۔ وارسا نے 28 ستمبر کو ہتھیار ڈال دئے۔ یہاں جرمن فوجی وارسا پر قبضہ کر رہے ہیں۔ یہ فوٹیج ایک پولش خفیہ تنظیم کے فلمی یونٹ کی بنائی ہوئی فلم "ایک شہر کی کہانی" سے لی گئی ہے۔
آئٹم دیکھیںمشرقی یورپ اور فرانس میں جرمن مغربی تشہیر نے اتحادی صفوں کو منتشر کر دیا۔ چھ ہفتوں کے اندر برطانیہ نے بر اعظم سے اپنی فوجیں نکال لیں جبکہ فرانس نے جرمنی کے ساتھ عارضی سمجھوتہ کر لیا۔ فرانس کا دارالحکومت پیرس 14 جون 1940 کو جرمنی کے قبضے میں چلا گیا۔ اس فوٹیج میں فاتح جرمن فوجیں ورسیلیا اور پیرس میں آئفل ٹاور پر سواسٹیکا جھنڈا لہرا رہی ہیں۔ ورسیلیا فرانسیسی بادشاہوں کی روایتی رہائش رہا ہے اور اس لحاظ سے یہ جرمنوں کیلئے علامتی طور پر بہت اہم تھا۔ یہ 1871 میں جرمن سلطنت کے اعلان اور 1919 میں ورسیلیا کے معاہدے پر دستخط یعنی دونوں کا مقام تھا۔ ورسیلیا کے معاہدے کے تحت پہلی عالمی جنگ میں جرمنوں کی شکست کے بعد جرمنی پر شرمناک امن شائط عائد کر دی گئیں تھیں۔ جرمنی اگلے چار برس کیلئے 1944 تک پیرس پر قابض رہا۔
آئٹم دیکھیں14-15 نومبر کی درمیانی شب تقریباً 500 جرمن بمبار طیاروں نے مرکزی برطانیہ میں برطانوی صنعتی شہر کووینٹری پر حملہ کر دیا۔ بمبار طیاروں نے 150،000 آگ لگانے والے بم اور 500 ٹن سے زیادہ انتہائی دھماکہ خیز مواد گرایا۔ ہوائی حملے نے شہر کے بیشتر مرکزی علاقے کو تباہ کر دیا جس میں 12 اسلحہ ساز فیکٹریاں اور سینٹ مائیکل کا تاریخی کیتھیڈرل بھی شامل تھا۔اس فوٹیج میں حملے کے بعد کا منظر دکھایا گیا ہے۔ کووینٹری پر بمباری برطانیہ کے لئے جدید ہوائی جنگ کی بے رحمی کی ایک علامت بن گئی۔
آئٹم دیکھیںاس وقت جب کہ جاپانی سفارتکار واشنگٹن ڈی سی میں امریکی سیکٹری آف اسٹیٹ کورڈل ھل سے مذاکرات کر رہے تھے، جاپانی بمبار جہازوں نے پرل ہاربر پر موجود امریکی بحری اڈے پر بمباری کر دی۔ اس غیر متوقع حملے پر امریکی غیض و غضب نے جنگ سے الگ تھلگ رہنے کی پالیسی کو ترک کر دیا اور امریکہ نے اگلے روز جاپان کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔
آئٹم دیکھیںاس تقریر کا حصہ جس میں صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ نے جاپان کی طرف سے گذشتہ روز کئے جانے والے پرل ھاربر پر حملے کے بعد امریکی کانگریس سے جاپان کے خلاف اعلان جنگ کرنے کے لئے کہا۔
آئٹم دیکھیںدوسری جنگ عظیم ستمبر 1939 میں پولینڈ پر جرمن حملے سے شروع ہوئی اور مئی 1945 میں یورپ میں اتحادی فوجوں کی فتح پر ختم ہوئی جب جرمن فوجوں نے ہتھیار ڈال دئے۔ 8 مئی کو وی ای یعنی یورپ کی جیت کا دن قرار دیا گیا۔ اس فوٹیج میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر ھیری ایس ٹرومین یورپ میں جیت کا اعلان کررہے ہیں اور وعدہ کررہے ہیں کہ بحرالکاہل میں جاپان کی طرف سے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے تک جنگ جاری رہے گی۔
آئٹم دیکھیں
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.