مشرقی یورپ اور فرانس میں جرمن مغربی تشہیر نے اتحادی صفوں کو منتشر کر دیا۔ چھ ہفتوں کے اندر برطانیہ نے بر اعظم سے اپنی فوجیں نکال لیں جبکہ فرانس نے جرمنی کے ساتھ عارضی سمجھوتہ کر لیا۔ فرانس کا دارالحکومت پیرس 14 جون 1940 کو جرمنی کے قبضے میں چلا گیا۔ اس فوٹیج میں فاتح جرمن فوجیں ورسیلیا اور پیرس میں آئفل ٹاور پر سواسٹیکا جھنڈا لہرا رہی ہیں۔ ورسیلیا فرانسیسی بادشاہوں کی روایتی رہائش رہا ہے اور اس لحاظ سے یہ جرمنوں کیلئے علامتی طور پر بہت اہم تھا۔ یہ 1871 میں جرمن سلطنت کے اعلان اور 1919 میں ورسیلیا کے معاہدے پر دستخط یعنی دونوں کا مقام تھا۔ ورسیلیا کے معاہدے کے تحت پہلی عالمی جنگ میں جرمنوں کی شکست کے بعد جرمنی پر شرمناک امن شائط عائد کر دی گئیں تھیں۔ جرمنی اگلے چار برس کیلئے 1944 تک پیرس پر قابض رہا۔
ورسیلیا محل پر ایک نازی سواسٹیکا جھنڈا لہرا رہا ہے جہاں سن 1871 میں جرمنی کی قسمت کا فیصلہ ہوا اور جہاں سن 1918 میں جرمنی پر ذلت و شرمندگي پر مہر لگ چکی تھی۔ پیرس ہمارا اصل ہدف و مقصد ہے۔ فرانس کا دل اور اسکی روح، فرانسیسی اسلحہ ساز صنعت، جمہوریت اور لبرل ازم کا پیدائشی مقام اب جرمنوں کے ہاتھ میں چلا گیا۔ رائیخ کا فوجی جھنڈا آئفل ٹاور پر لہرا دیا گیا۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.