دوسری جنگ عظیم ستمبر 1939 میں پولینڈ پر جرمن حملے سے شروع ہوئی اور مئی 1945 میں یورپ میں اتحادی فوجوں کی فتح پر ختم ہوئی جب جرمن فوجوں نے ہتھیار ڈال دئے۔ 8 مئی کو وی ای یعنی یورپ کی جیت کا دن قرار دیا گیا۔ اس فوٹیج میں ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر ھیری ایس ٹرومین یورپ میں جیت کا اعلان کررہے ہیں اور وعدہ کررہے ہیں کہ بحرالکاہل میں جاپان کی طرف سے غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے تک جنگ جاری رہے گی۔
یہ ایک سنجیدہ لیکن شاندار لمحہ ہے۔ میری یہ خواہش تھی کہ فرینکلن ڈی روزویلٹ یہ دن دیکھنے کیلئے زندہ ہوتے۔ جنرل آئزن ھاور نے مجھے بتایا ہے کہ جرمنی نے اقوامِ متحدہ کے آگے ہتھیار ڈال دئے ہیں۔ آزادی کے جھںڈے تمام یورپ میں لہرا رہے ہیں۔ ہمارے حملے اُس وقت تک بند نہیں ہوں گے جب تک کہ جاپان کی فوج اور اُس کی بحریہ غیر مشروط طور پر ہتھیار نہ ڈال دے۔ ہم خدا، مرنے والوں اور اپنے بچوں کا قرض اُسی صورت میں لوٹا سکتے ہیں کہ آئیندہ آنے والی ذمہ داریوں کو ہم پوری لگن اور بے تکان محنت سے پورا کریں۔ میں اگر آنے والے دنوں کیلئے آپ کو کوئی مشورہ دے سکتا ہوں تو وہ ہے "کام، کام اور زیادہ کام"۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.