ابراہیم برگمین

ابراہیم برگمین

پیدا ہوا: 15 جون، 1924

کراسنیک, پولینڈ

ابراہم پولینڈ کے لبلن ضلع کے ایک قصبے کراسنیک میں ایک یہودی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ قصبے میں یہودیوں کی بڑی تعداد تھی۔ ابراہیم کے والد درزی تھے۔ جب ابراہیم کی عمر 2 برس تھی، ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا اور ان کی پرورش ان کی دادی نے کی۔ سات سال کی عمر میں ابراہیم نے پبلک اسکول میں تعلیم حاصل کرنا شروع کی۔

1933-39: مجھے اسکول پسند تھا، لیکن مشکل تھا۔ عیسائی بچے اکثر یہودیوں کو کہتے "تم نے ہمارے خدا کو مار ڈالا۔" ایک سال، کرسمس کی چھٹیوں سے پہلے کچھ بچے اسکول میں لوہے کے گولوں کے ساتھ بندھے ہوئے رسے لے آئے۔ انہوں نے اسکول بند ہونے کا انتظار کیا، تاکہ کوئی اساتذہ سے شکایت نہ کر سکے، اور پھر یہودی بچوں کو مارا پیٹا۔ کئی خون سے لت پت گھر پہنچے۔ 1938 میں میں نے سرکاری اسکول کی تعلیم مکمل کر لی۔ ستمبر 1939 میں حملہ آور جرمن کراسنیک پہنچ گئے۔

1940-45: 1942 میں مجھے پولینڈ کے بڈزین، مجڈانیک اور آشوٹز کیمپ اور پھر اس کے بعد جرمنی میں اورانینبرگ اور فلوسنبرگ بھیجا گيا۔ 1945 کے موسم بہار جرمنی کے ایک فارم کے علاقے میں لیجایا گیا۔ ہم 30 افراد کی نگرانی کے لئے ایس ایس کے صرف 3 محافظ مامور تھے۔ جب ایک محافظ باورچی خانے کی طرف گیا اور دوسرا چند آدمیوں کو لے کر کھانے کی تلاش میں نکلا، میں نے موقع سے فائدہ اٹھا لیا۔ فارم ہاؤس کے گیٹ کو دھکا دیتے ہوئے میں جنگل کی طرف بھاگ گیا۔ گولیاں چلائی گئيں اور میں نیچے زمین پر لیٹ گیا۔ فرار ہونے والے دو افراد میرے قریب ہی گر گئے۔ جیسے ہی ہم جرن کے گاؤں پہنچے وہاں ایک امریکی ٹینک نظر آ گیا۔

جنگ کے بعد ابراہیم تین برس تک بویریا میں رہے۔ وہ 1949 میں نقل مجانی اختیار کر کے کینڈا پہنچے اور پھر 1959 میں وہ امریکہ چلے آئے۔ (p) جنگ کے بعد، ابراہیم بویریا میں تین سال تک رہے۔ وہ 1949 ميں ہجرت کرکے کینیڈا چلے گئے اور پھر 1959 میں ریاستہائے متحدہ منتقل ہوگئے۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.