چھایا زباسون روبنسٹائن
پیدا ہوا: 1901
کوزینچ, پولینڈ
1930 میں چھایا کی شادی مورڈیکائی روبنسٹائن نامی تاجر سے ہوئی اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ کوزینک سے راڈوم نامی شہر میں رہنے لگیں۔ چھایا نے ییڈش بولنے والے مذہبی یہودی گھرانے میں تربیت پائی تھی اور ان کے والد کوزینک کے برچ جنگل کے قریب لکڑی کاٹنے کی فیکٹری کے مالک تھے۔ راڈوم میں چھایا کے شوہر ایک چھوٹی سی بس کی کمپنی چلاتے تھے۔
1933-39: 1933 میں چھایا نے ایک بیٹی کو جنم دیا جس کا نام گیلا رکھا گیا۔ 1930 کی دہائی میں روبنسٹائن خاندان واپس کوزینک چلا گیا۔ جب جرمن فوج نے ستمبر 1939 میں [پولینڈ] پر حملہ کیا، وہ وہاں پھنس گئے۔ چند ہفتوں کے اندر اندر اس قصبے کے یہودی حصے کو یہودی بستی قرار دے دیا گيا اور یہودی اجازت کے بغیر اس علاقے سے نکل نہيں سکتے تھے۔ نازیوں نے کئی یہودیوں کو مارا پیٹا، لوٹا اور قتل کر دیا، اور آہستہ آہستہ لوگ بھوک سے مرنے لگے۔
1940-42: جنگ شروع ہونے کے بعد مورڈیکائی کو ٹی بی ہوگئی، اور انہیں صحت یابی کے لئے یہودی بستی سے خاموشی سے نکال کر یہودی ریسٹ ہوم میں منتقل کر دیا گیا۔ چھایا یہودی بستی سے چمڑے کا سامان اسمگل کر کے لنڈے میں فروخت کرنے میں کامیاب ہو گئیں اور 8 سالہ گیلا اپنے گھر کا سامان فروخت کرنے لگی، لیکن یہ ناکافی ثابت ہوا اور 1941 میں بیمار مورڈیکائی کو خاموشی سے گھر واپس لایا گیا۔ 1942 میں چھایا کو اپنے شوہر، بیٹی اور والدین سمیت جلاوطن کر کے ٹریبلنکا کے قلع قمع کے کیمپ بھیجا گیا۔
اکتالیس سالہ چھایا اور ان کے گھر والے ٹریبلنکا میں جاں بحق ہو گئیں۔