ڈیوڈ برنباؤم

ڈیوڈ برنباؤم

پیدا ہوا: 1918

راڈوم, پولینڈ

ڈیوڈ، جسے اس کے گھر والے اور دوست ڈوڈيک پکارتے تھے، اس کا تعلق راڈوم نامی شہر سے تھا جہاں یہودیوں کی بڑی تعداد رہتی تھی۔ ڈیوڈ کے گھر والے زایون سرگرمیوں میں ملوث تھے اور پبلک اسکول سے واپس آنے کے بعد ڈیوڈ روزانہ مذہبی اسکول جایا کرتا تھا۔ اس کے والد کی ایک ڈسٹلری تھی۔

1933-39: 1 ستمبر 1939 کو جرمنوں نے پولینڈ پر حملہ کر دیا اور 8 ستمبر 1939 کو راڈوم پر قبضہ کر لیا۔ جرمن فوجی یہودیوں کو جبری مشقت کے لئے پکڑ رہے تھے اور برنباؤم خاندان اس بات سے باخبر تھا کہ ہنر رکھنے والے افراد کو چھوڑ دیا جائے گا۔ ڈیوڈ اور اس کے دو بھائیوں کو جلدی سے ان کے بہنوئی کے ساتھ کام پر لگا دیا گیا جو بجلی کی تاروں کا کام کرتا تھا۔

1940-44: 1940 کے موسم گرما میں راڈوم کے ہزاروں نوجوانوں کو سوویت یونین کی سرحد کے قریب مشقت کے کیمپس میں جلاوطن کر دیا گیا۔ ڈیوڈ وولانو کیمپ پہنچ گیا جہاں وہ اپنے ہنر کی وجہ سے کسی عمارت کے ٹھیکے دار کے ساتھ کام پر لگ گیا۔ اگلے چار سالوں کے دوران ڈیوڈ کو جلاوطن کر کے کئی دوسرے مشقت اور حراست کے کیمپ بھیجا گیا اور وہ بجلی کے تاروں کا کام جاننے کی وجہ سے بچ گیا۔

جنگ کے بعد ڈیوڈ ہجرت کر کے امریکہ چلا گیا۔ وہ 1969 میں ایک گاڑی کے حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.