ایرک شون

ایرک شون

پیدا ہوا: 18 فروری، 1911

وسیٹن, چیکوسلواکیا

ایرک ایک مذہبی یہودی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے اور اُن کے چار بہن بھائی تھے۔ اُن کے گھر والے سلواکیا اور چیکوسلواکیاکی سرحد پر موراویہ نامی علاقے میں وسیٹین نامی قصبے میں رہتے تھے۔ گاؤں کی کل آبادی 12،500 تھی، جن میں 70 یہودی خاندان تھے۔ وہاں ایرک کے گھر والوں کی سبزی کی دکان تھی اور وہ بھوسے کی فیکٹری بھی چلاتے تھے۔ ایرک نے تجارت کے متعلق تعلیم حاصل کی اور لکڑی کے کام اور جنگل بانی کے ماہر بن گئے۔

1933-39: مارچ 1939 میں ہمارے علاقے پر قبضہ کرنے کے بعد جرمنوں نے ہماری بھوسے کی فیکٹری کو چلنے دیا۔ کیونکہ میرے پاس جنگل میں کام کرنے کا اجازت نامہ تھا، میں چیک فوجیوں کو جنگل کے ذریعے موراویہ سے نکل کر غیر مقبوضہ سلواکیا بھاگ نکلنے میں مدد کرتا تھا۔ بالآخر مفرور افراد کے ایک گروہ کو پکڑ لینے کے بعد جسٹاپو نے مجھے حراست میں لے لیا۔ برنو۔سپیلبرگ میں واقع جیل میں مجھ پر تشدد کیا گیا: مجھ سے زبردستی پانی کی بالٹیاں اٹھوائی جاتی تھیں، اور وہ میرے سینے کو سگریٹوں کے ساتھ جلاتے رہتے تھے۔

1940-44: اس کے بعد مجھے نازی کیمپوں میں بھیجا جاتا رہا – 1940 میں ڈاخاؤ، 1941 میں ہیمبرگر-نیونگام اور 1942 میں آشوٹز۔ آشوٹز میں میں مرمت کی ایک ٹیم میں تھا، جہاں میں لوہے کے سامان کی مرمت کرتا تھا۔ ہم سے لاش بھٹی میں پھٹی ہوئی پائپوں کی مرمت بھی کروائی گئی۔ ایک روز ٹوٹی ہوئی گاڑی کی مرمت کرنے کے دوران میں نے قیدیوں کو اجتماعی قبروں میں دفنائی جانے والی ہزاروں لاشوں کو کھود کر نکالتے ہوئے دیکھا۔ یہ وہ لوگ تھے جنہیں گیس دے کر مارا گيا تھا۔ سڑی ہوئی لاشوں کو چھوٹی گاڑیوں میں لاد کر کچھ دور ایک ڈھیر تک لے جایا گیا اور ان پر مٹی کا تیل چھڑکا گیا۔ لاشوں کے ڈھیر کو آگ لگادی گئی۔

بعد میں ایرک ماؤٹ ھاؤسن جانے والی سواری سے اپنے 11 سال کے بیٹے کے ساتھ فرار ہو گئے۔ وہ واپس چیکوسلواکیا آ گئے اور آشوٹز کمانڈنٹ روڈولف ہویس پر کئے جانے والے مقدمے میں گواہ بنے۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.