ایوا بریجٹ ماروم

ایوا بریجٹ ماروم

پیدا ہوا: 17 جولائ، 1919

کارلسروہے, جرمنی

ایوا بریجٹ جنوب مشرقی جرمنی میں دریائے رھائن کے قریب واقع ریاست بیڈن کے دارالحکومت میں رہنے والے جرمن یہودی والدین کے تین بچوں میں سب سے چھوٹی تھی۔ اس کے دوست اور ہم جماعت اس کو بریجٹ اور اس کا خاندان اس کو "برکس" کہہ کر پکارتے تھے۔ وہ ایک لادینی گھرانے میں بڑی ہوئی اور سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کی۔ اس کے والد مقامی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے قائد تھے۔

1933-39: 1933 میں نازی ایوا کے والد کو گھر سے گرفتار کر کے لے گئے کیونکہ وہ نازیوں کے خلاف ایک سرگرم کارکن تھے۔ دو مہنے بعد اس نے اپنے والد کو ایک کھلے ٹرک میں سڑکوں میں "گشت کرواتے" ہوئے دیکھا۔ ان کو حراستی کیمپ لے جاتے ہوئے سر عام ذلیل کیا جا رہا تھا۔ اس کے بعد ایوا نے اسکول جانے سے انکار کر دیا۔ اپریل 1934 میں جب اس کے والد کو مار دیا گا وہ اپنی والدہ کے ساتھ فرانس ہجرت کر گئی۔

1940-43: فرانسیسیوں نے جنگی قیدیوں کے کیمپ سے ایوا کو رہا کرایا مگر حالات اور بھی بدتر ہو گئے جب 1940 میں جرمنی نے فرانس کو شکست دی۔ 1941 میں ایوا کی بہن نے ایوا، اپنی والدہ اور اپنے لئے امریکہ کا ویزا اور بحری جہاز کے ٹکٹ حاصل کیے مگر ایوا کو نو مہینے کی حاملہ ہونے کی وجہ سے جہاز پر سوار ہونے کی اجازت نہيں ملی۔ اس کے بچے کے باپ نے ایوا کو چھوڑ دیا تھا۔ تنہا ایوا نے مرسیل میں اپنے بچے کو جنم دیا۔ جب ایوا اپنے ایک سالہ بیٹے کی دیکھ بھال نہیں کر سکی تو اس نے لموگس میں یہودی بچوں کی پناہ گاہ میں اسے چھوڑ دیا۔

جنوری 1943 میں جنوبی فرانس میں ایک راؤنڈ اپ کے دوران بریجٹ کو پکڑ لیا گیا اور سوبی بور میں جلاوطن کر دیا گیا جہاں وہ انتقال کر گئی۔ اس کا بیٹا زندہ بچ گیا اور 1945 میں اسے فلسطین پہنچا دیا گیا۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.