ہینوک کارن فیلڈ

ہینوک کارن فیلڈ

پیدا ہوا: 1938

کالبس زووا, پولینڈ

ہینوک کے مذہب سے وابستگی رکھنے والے یہودی والدین نے 1937 میں شادی کی۔ اس کے والد موئیشے کارن فیلڈ اور اسکی والدہ لیبا سالسٹز کالس زووا میں آباد ہو گئے تھے جہاں ہینوک کی والدہ پلی بڑھی تھیں۔ وہاں لیبا کے والد نے اس نئے جوڑے کو ایک مکان خریدوا دیا اور اپنے داماد کو ہول سیل ٹیکسٹائل کاروبار شروع کروا دیا۔

1938-39: ہینکو 1938 کے آخر میں پیدا ہوا اور بہت سے چچے چچیوں اور چچا زاد بھائی بہنوں کے درمیان پلا بڑھا۔ ہینوک کی پہلی سالگرہ کے لگ بھگ جرمنی نے پولینڈ پر حملہ کر دیا اور جلد ہی کالبس زووا تک پہنچ گيا۔ پولینڈ کے گھوڑ سوار فوجیوں نے جرمن فوج کے خلاف لڑنے کی کوشش کی مگر ٹینکوں کے سامنے انکا کوئی بس نہ چلا۔ ایک مختصر سی لڑائی کے بعد سٹرکیں مرے ہوئے گھوڑوں سے بھر گئیں۔ ہینوک کا قصبہ جرمنی کے قبضے میں چلا گیا۔

1940-42: بچوں سمیت قصبے کا ہر شخص جرمن پولیس کے وحشی کمانڈر ھافین بیئر کو جانتا تھا جس کا چہرا بل ڈاگ کی مانند تھا اور جو کالبس زووا میں تعینات ہوا تھا۔ ھافین بیئر نے دہشت پھیلادی اور قصبے کے بہت سے یہودیوں کو ہلاک کردیا۔ ہینوک اکثر قصبے کے دیگر بچوں کے ساتھ ایک کھیل میں ھافین بیئر کی نقل اتارتا تھا اور اپنے دوستوں سے کہتا تھا کہ " اگر تم یہودی ہو تو تمہاری موت ہے۔" پھر ایک لکڑی کی بندوق سے ہینوک اپنے دوستوں کو گولی مارنے کی نقل اتارتا تھا اور وہ لوگ یہ ظاہر کرتے ہوئے گرتے تھے جسے کہ وہ مر گئے ہوں۔

ہینوک اور اس کے خاندان کو 25 جون 1942 کو رزیس زو کی یہودی بستی میں بھیج دیا گیا اور پھر 7 جولائي کو بیل زیخ کی قتل گاہ پہنچا دیا گیا جہاں اُنہیں زہریلی گیس سے مارڈالا گيا۔ ہینوک اُس وقت ساڑھے تین سال کا تھا۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.