انگے شئیر

انگے شئیر

پیدا ہوا: 11 جنوری، 1930

ویانا, آسٹریا

انگے ویانا میں واقع لیوپولڈسٹٹ میں پلی بڑھیں۔ یہ یہودیوں کا ایک بڑا ضلع تھا جو ڈنیوب کنال اور دریائے ڈنیوب کے درمیان واقع تھا۔ شئیر خاندان کو موسیقی سے بہت لگاؤ تھا، اور وہ اپنے گھر والوں کو مقبول آپریٹا کے حصوں کو سنتے ہوئے بڑی ہوئیں۔

1933-39: 1938 میں جب جرمن افواج نے آسٹریا کو اپنے ملک کا حصہ بنا لیا، اس وقت میں 8 سال کی تھی، اور میرے والدین نے فرار کے راستے کو ہی بہتر سمجھا۔ ہمیں غیرقانونی طریقے سے نیدرلیںڈز کے ذریعے برسلز لے جایا گيا، جہاں یہودی برادری نے ہماری طرح دوسرے غیرقانونی پناہ گزینوں کو چھپایا۔ وہاں بیلجیم میں میں ییڈش تھئیٹر میں اداکاری کرنے لگی اور بچپن میں میں نے بہت شہرت پائی۔ ایک دفعہ میں نے ایسے شو میں اداکاری کی جس میں مشہور ییڈش اداکارہ مولی پیکون بھی تھی۔

1940-44: 1940 میں جرمن افواج نے بیلجیم پر قبضہ کر لیا۔ میرا نام بدل کر "آئيرین" رکھ دیا گيا، کیونکہ انگے سننے میں بہت جرمن لگتا تھا۔ ایک سال بعد میری بہن ہرٹا غائب ہو گئی۔ میرے والدین ہميں لے کر برسلز کی سرحد پر ایک محلے میں چلے گئے، جہاں میں ایک کیتھلک اسکول جانے لگی۔ لیکن جب مدر سپیریر (جو میرے یہودی ہونے کے بارے میں جانتی تھیں) نے ایک دن یہ کہا کہ بی بی مریم تمام بچوں، ایمان لانے والوں اور ایمان نہ لانے والوں کی ماں ہے، مجھے ڈر لگنے لگا کہ بچوں کو پتہ چل جائے گا، اور میں اس کے بعد دوبارہ اسکول نہیں گئی۔ جب برسلز کو آزاد کرایا گيا، اس وقت میں 14 سال کی تھی۔ اس کے بعد ہم اپنی بہن کی تلاش میں نکل پڑے۔

جنگ کے بعد، انگے کو معلوم ہوا کہ ان کی بہن آشوٹز میں جاں بحق ہوگئی تھی۔ 1948 میں شئیر خاندان یورپ سے ہجرت کر کے آرجنٹائن چلا گیا، اور 1949 میں ہجرت کر کے ریاستہائے متحدہ امریکہ چلا آیا۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.