ٹونی فریڈریکا کوفمین سو‏ئپ

ٹونی فریڈریکا کوفمین سو‏ئپ

پیدا ہوا: 8 دسمبر، 1895

ایمسٹرڈیم, نیدرلینڈ

ٹونی کے والدین 1880 کی دہائی میں نیدرلینڈز سے جرمنی آئے تھے اور ان کے چھ بچے امسٹرڈیم میں پیدا ہوئے تھے۔ بچپن میں ٹونی نے پیانو کا مطالعہ کیا تھا اور انہیں فرانسیسی زبان میں مہارت حاصل تھی۔ ہیروں کا کام کرنے والے ابراہام سوئپ سے شادی کے بعد ٹونی نے اپنے شوہر کی طرح یہودی مذہب کی روایات اپنا لیں۔ ان کے تین بچے ہوئے، جو 1919، 1923 اور 1924 میں پیدا ہوئے۔

1933-39: ٹونی کے شوہر کئی سال تک امسٹریڈیم کی یہودی برادری کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے۔ سوئپ خاندان کا بڑا اور آرام دہ گھر تھا۔ ٹونی اور ابراہام اکثر ملک کے باہر چھٹیوں پر جاتے اور ہر سال گرمیوں میں زینڈوورٹ میں سمندر کے قریب ایک گھر کرائے پر بھی لیا کرتے۔ سوئپ خاندان اپنے رشتہ داروں کے ساتھ ہفتے کی چھٹیاں گزارتے تھے۔

1940-44:جرمنوں نے 1940 میں نیدرلینڈز پر قبضہ کر لیا۔ ایک سال بعد ابراہام کو نازیوں کی قائم کردہ نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والی یہودی قونصل میں شامل کیا گیا۔ سوئپ خاندان کو 1943 میں جلاوطن کیا گيا اور بالآخر انہيں برگن-بیلسن کیمپ بھیجا گیا جہاں جرمنوں نے ہیروں کی فیکٹری قائم کرنے میں ابراہیم کی مہارت استعمال کرنا چاہی۔ "ہیروں کے منصوبے" کی ناکامی کے بعد اپنے کاروباری روابط کی وجہ سے سوئپ اور ایک اور خاندان کو چھوڑ کر باقی تمام ہیروں کا کام کرنے والوں کو جلاوطن کر کے موت کے کیمپوں میں بھیج دیا گيا۔

ٹونی کو اپریل 1945 میں برگن-بیلسن کے کنسنٹریشن کیمپ سے آزاد کرا لیا گیا۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.