بیلا سوزنوویک ميں رہنے والے ایک یہودی خاندان کے چار بچوں ميں سب سے بڑي تھی۔ اس کے والد ایک بنائی کی فیکٹری کے مالک تھے۔ جب 1939 میں جرمنوں نے پولینڈ پر حملہ کیا تو انہوں نے فیکٹری پر قبضہ کر لیا۔ خاندان کا سازوسامان ایک جرمن عورت کو دے دیا گیا۔ سن 1941 میں بیلا کو سوزنوویک کی یہودی بستی میں ایک فیکٹری مں کام کرنے پر مجبور کر دیا گیا۔ سن 1942 کے اختتام میں اس کے خاندان کو بیڈزن یہودی بستی میں جلاوطن کر دیا گیا تھا۔ 1943 میں بیلا کو گراس روزن کے گرابن نامی ایک ذیلی کیمپ میں جلاوطن کر دیا گیا اور 1944 میں برجن بیلسن بھیج دیا گیا۔ اس کو اپریل 1945 میں آزاد کر دیا گیا۔
میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ جب جنگ ختم ہوئی تو میرا وزن تقریباً 70 پاؤنڈ تھا۔ میں ہڈی چمڑے کا ڈھانچا بن گئی تھی۔ مجھے یاد ہے کہ ایک برطانوی فوجی میرے پاس آیا اور اُس نے مجھ سے پوچھا کہ کیا وہ میرے لیئے کچھ کر سکتا ہے؟ میں نے جواب دیا "مجھے دو چیزوں کی ضرورت ہے۔" مجھے چاہئے تھا کہ وہ مجھے گرم جرابیں لے کر دے۔ ہم بات کر رہے تھے اور مئی کا مہینہ چل رہا تھا۔ موسم گرم تھا۔ مجھے سردی لگ رہی تھی۔ مجھے گرم جرابيں چاہئے تھیں، گھٹنوں تک۔ مجھے شکر چاہئے تھی۔ وہ میرے لیے لے آیا۔ مجھے شکر کی شدید طلب محسوس ہو رہی تھی۔ وہ میرے لئے جرابیں لے آیا اور مجھے یہ دو چیزیں اچھی طرح سے یاد ہیں۔ مجھے یاد ہے کہ جب میں نے جرابیں پہنیں تو میں نے رونا شروع کر دیا تھا کیونکہ میری ٹانگیں ہی نہیں رہی تھیں۔ میں صرف ہڈیوں کا ڈھانچہ ہی تھی۔ وہ گھٹنوں تک لمبی جرابیں میری ٹانگوں سے پھسل رہی تھیں۔ مگر مجھے یہ بھی یاد ہے کہ جب اس نے مجھے شکر دی۔ ہو سکتا ہے کہ وہ شکر ایک چوتھائی پاؤنڈ سے زیادہ نہیں تھی۔ شکر کا ایک چھوٹا سا تھیلا۔ محض سادہ سی شکر۔ میں نے تھیلا لیا اور اپنے منہ میں انڈیل دیا۔ میں نے ایک منٹ میں سب شکر کھا لی۔ مجھے یاد ہے کہ وہ ڈر کے مارے وہاں سے بھاگ گیا اور نرسوں کو ڈھونڈنے لگا کیونکہ اسے محسوس ہوا کہ خدا جانے میں نے شکر کھا کر اپنے آپ کو کس قسم کا نقصان پہنچایا ہو گا۔ اور مجھے یاد ہے کہ نرس نے اس کر جرمن زبان میں کہا کہ کوئی بات نہيں۔ مجھے شاید صرف شکر کی طلب لگی ہوئی تھی۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.