اپنی جوانی میں بینو نے فلموں میں چھوٹے چھوٹے کردار ادا کرنے کیلئے غیر ملکی زبانوں میں اپنی مہارت کو استعمال کیا۔ اسے اور اس کے خاندان کو لوڈز کی یہودی بستی میں جلاوطن کر دیا گیا جہاں ہر روز کھانا حاصل کرنے کے لئے شدید جدوجہد کرنی پڑتی تھی۔ اپنی خفیہ سرگرمیوں کے طور پر بینو نے ریل گاڑیوں کو پٹری سے اتارنے میں ہنرمندی حاصل کر لی تھی۔ اس کے خاندان کو اس سے جدا کر کے آش وٹز بھیج دیا گیا تھا۔ بینو اور اس کی ایک بہن کے سوا، جو اسے جنگ کے بعد ملی، خاندان کے تمام افراد ہلاک ہو گئے۔ بینو متعدد کیمپوں سے زندہ بچ گیا اور بعد میں اس نے جنگی مجرموں کا سراغ لگانے میں مدد کی۔
جہاں کہیں بھی نظر پڑتی صرف مرتے ہوئے لوگ نظر آتے۔ اور یہ آپ کی روزمرہ زندگی کا حصہ بن جاتا، پہلی دوسری تیسری چوتھی دفعہ، یہ دیکھ کر آپ کو شدید چھٹکا لگتا تھا۔ مگر بعد میں آپ اس منظر کے عادی ہو جاتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ آپ کی فطرت کا ایک حصہ ہے۔ میرا مطلب ہے کہ آپ ایک لاش کو دیکھتے ہیں اور پھر آپ اپنے آپ کو اس سے لاتعلق کر دیتے ہیں۔ وہ بالکل کوئی اور ہو جاتا ہے اور آپ کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ گندگی بھی کچھ زيادہ تھی۔ بہت ہی زیادہ غلازت تھی۔ یہاں تک کہ جس عمارت میں ہم رہتے تھے وہاں بھی ہر جگہ گندگی تھی۔ میرا مطلب ہے سردیوں میں ٹائلیٹ پورا کا پورا برف سے بھرا ہوا ہوتا تھا۔ ہر جگہ برف تھی۔ فضلات اور پیشاب ہر جگہ پھیلے ہوئے ہوتے تھے۔ بعض اوقات وہ ہمیں جبری مشقت کیلئے لے جاتے تھے۔ ایک حادثہ ہوا۔ وہاں ایک واقعہ پیش آیا۔ وہ ہمیں ایک گھر میں لے گئے۔ جرمن آئے اور ہم سب کو ایک قطار میں کھڑا کر دیا۔ ہم سب کو ایک نیم دائرے میں کھڑا کیا گیا۔ وہاں ایک خاتون تھی۔ اس کے ساتھ ایک بچہ تھا۔ اور اس نے پوچھا "یہ کس کا بچہ ہے؟" وہ عورت جس کا یہ بچہ تھا اس نے اس کا اعتراف نہیں کیا۔ اس نے بچے کو ٹانگوں سے گھسیٹا اور اسے دیوار سے دے مارا۔ اور یوں اس نے بچے کو مار ڈالا۔ میں نے اس بچے کی ماں کی جانب دیکھا۔ ایسا لگا کہ وہ کوئی اور ہے۔ وہ اس کا بچہ نہیں رہا۔ اس نے بچے کو اپنے جذبات سے کاٹ کر پھینک دیا تھا۔ اس نے اس بچے سے تمام تعلقات یکسر ختم کر دئے تھے۔ اس وقت مجھے احساس ہوا کہ ہماری زندگی میں ذاتی بقا اور محض جینا اہم ترین شے بن چکی تھی۔ بلکہ یہ تو اپنی اولاد سے بھی زیادہ عزیز ہو گئی تھی۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.