کیتھرینا سوئپ
پیدا ہوا: 3 جنوری، 1923
ایمسٹرڈیم, نیدرلینڈ
کیتھرینا، جنہیں دوست احباب "اینا" کہہ کر پکارتے تھے، امسٹرڈیم میں ایک مذہبی یہودی خاندان میں پلی بڑھیں۔ بینو کے والد جو ایک کامیاب ہیرا ساز تھے، ایمسٹرڈیم کی یہودی کمیٹی کے سربراہ بھی تھے۔ اینا کا ایک بھائی بینیو اور ایک بہن جوزیٹ تھے۔
1933-39: میں اتوار کی صبح اور ہر بدھ کو ایمسٹرڈیم مانٹیسوری اسکول میں کلاس کے بعد ایک نجی یہودی اسکول جایا کرتی تھی جہاں مجھے یہودی تاریخ اور عبرانی زبان سکھائی جاتی تھی۔ میرے دوستوں کو اور مجھے ہوم ورک ختم کرنے کے بعد گپیں لگانے اور ریکارڈ سننے میں بہت مزہ آتا تھا۔ پھر گھر جانے کے بعد ہم ایک دوسرے کو اسی طرح کال کرتے تھے جیسے ہم نے مہینوں سے ایک دوسرے کو دیکھا نہ ہو۔ ہم ایک دوسرے کو خط لکھ کر اگلے روز اسکول میں ایک دوسرے کو دیا کرتے تھے۔
1940-44: جرمنوں نے مئی 1940 میں نیدرلینڈز پر حملہ کر دیا۔ کچھ ہفتے بعد میں نے ہائی اسکول سے تعلیم مکمل کر لی۔ میرے گھر والوں کو 1943 میں گھیر لیا گیا- ہمیں نیدرلینڈز میں ویسٹربورک کیمپ اور آٹھ ماہ بعد برگن-بیلسن کنسنٹریشن کیمپ لے جایا گیا۔ 1941 میں نازیوں نے وہاں ہیروں کی صنعت قائم کرنے کا فیصلہ کیا اور کاروبار سے واقف یہودیوں کے کنکشن استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا۔ میرے والدین ہیرے تراشتے کرتے تھے، لہذا ہمیں موت کے کیمپ نہيں بھیجا گیا اور ہم ایک ساتھ ایک خاندان کی طرح رہتے تھے۔ جب واضح ہو گیا کہ جرمنوں کو شکست ہو گی، ہیروں کے منصوبے کو ختم کر دیا گیا۔
جیسے جیسے سوویت افواج آگے بڑھتی رہیں، اینا اور دوسرے قیدیوں کو مغرب کی طرف جانے والی ٹرینوں میں لادا گیا۔ 13 اپریل 1945 کو راستے میں ملنے والی امریکی افواج نے اینا کو رہا کرایا اور وہ 1951 میں ہجرت کر کے امریکہ چلی آئیں۔