تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
سام دشمنی کے دستی اشتہاروں، پوسٹروں، اور اسٹیکروں کے نمونے۔ جرمنی، 1919۔
سام دشمنی کے سرورق کے ساتھ بچوں کی ایک جرمن کتاب بعنوان "سرسبز چراہگاہوں میں کسی لومڑی پر بھروسہ نہ کیجئیے اور نہ ہی کسی یہودی کے حلف اُٹھانے پر"۔ جرمنی، 1936۔
ستارہ سناگاگ کے سامنے واقع ایک بیرونی منڈی میں یہودی خوانچہ فروش اپنا سامان بیج رہے ہیں۔ کراکاؤ، پولینڈ، 1936
سرمائی اولمپک کھیلوں کے دوران ایڈولف ہٹلر اور جوزف گوئبیلز کنیڈین فگر اسکیٹنگ کی فاتح ٹیم کے ارکان کو آٹوگراف دے رہے ہیں۔ گارمش۔پارٹین کرچین، جرمنی، فروری 1936 ۔
سعودی عرب کے شاہ فیصل 1970 کی دہائی کے آغاز میں ہمیشہ سرکاری مہمانوں کو پروٹولوز کے ایڈیشن کی کاپیاں تحفے کے طور پر پیش کیا کرتے تھے۔ یہ ایڈیشن 1969 میں کراچی پاکستان میں شائع ہوا۔ یہ تصویر حسن منائمنے کے توسط سے حاصل ہوئی۔
سلائی کے ایک کارخانے میں جبری مشقت پر معمور یہودی عورتیں۔ لوڈز یہودی بستی، پولینڈ، 1940 اور 1944 کے درمیان۔
سلاوک حامی یونٹ (پیٹوفائے) کے ارکان مشن سے پہلے۔ ان کا کمانڈر ایک یہودیوں کا حامی لیڈر کیرل ایڈلر تھا۔ اِس یونٹ نے جرمنوں کے خلاف سلاوک کی قومی مزاحمتی تحریک میں حصہ لیا تھا۔ چیکوسلواکیہ، 1943 یا 1944۔
سلواک قومی بغاوت کے دوران یہودی چھاتہ بردار فوجی حوائوہ ریک یہودیوں کی مدد کرنے کے اپنے مشن سے پہلے۔ فلسطین، ستمبر 1944 سے پہلے۔
سلواک یہودی افراد جبری مشقت کے ایک کیمپ میں زیر تعمیرسڑک پر کام کے دوران۔ چیکوسلواکیہ، غالباً 1941۔
سمندری پانی کو پینے کے قابل بنانے سے متعلق ایک نازی طبی تجربے کا شکار ایک رومانی (خانہ بدوش)۔ ڈاخاؤ حراستی کیمپ، جرمنی، 1944 ۔
سوبی بور قتل گاہ میں بغاوت کے شرکاء میں سے چند کا گروپ فوٹو۔ پولینڈ، اگست 1944۔
سوسنوویخ میں نازیوں کے ہاتھوں پھانسی پانے والے پولش شہری۔ پولینڈ، جنگ کے دوران۔
سٹریچر اُٹھانے والے افراد پہلی عالمی جنگ کے دوران سومے کی لڑائی میں زخمی ہونے والے ایک فوجی کو لیجا رہے ہیں۔ فرانس، ستمبر 1916 ۔ IWM Q 1332
سوویت اہلکار کلوگا کیمپ میں لاشوں کے انبار کا معائنہ کرتے ہوئے۔ سویت فوجوں کی تیز پیش قدمی کی وجہ سے جرمنوں کو لاشیں جلانے کا موقع نہ مل سکا۔ کلوگا، ایسٹونیا، 1944۔
سوویت جنگی قیدیوں کے روونو کیمپ میں جرمن گارڈز کے زیر حراست قیدی۔ روونو، پولینڈ، 22 جون، 1941 کے بعد۔
سوویت فوجوں کی پیش قدمی کے نتیجے میں فرار ہونے والے جرمنوں نے شٹٹ ھوف حراستی کیمپ کے ان قیدیوں کو مغرب کے جانب روانہ کشتی میں زبردستی بھر کر کیمپ خالی کردیا۔ کشتی میں زبردستی بھر کر کیمپ خالی کردیا۔ ڈیزک کے قریب، جنوری 1945۔
سوویت فوجی ایک ڈبے کا معائنہ کر رہے ہیں جس میں طبی تجربات کیلئے استعمال ہونے والا زہر ہوجود تھا۔ آش وٹز، پولینڈ، 27 جنوری، 1945 کے بعد۔
سوڈی تینلینڈ پر جرمنی کے قبضے کے بعد سوڈی ٹینلینڈ سے پناہ گزیں پراگ پہنچ رہے ہیں۔ پراگ، چیکوسلواکیہ، اکتوبر 1938۔
سوڈیٹین لینڈ میں مارچ کرنے والے جرمن فوجی ایک سابقہ چیک سرحدی چوکی پر رکے ہوئے ہيں۔ نازی نشانوں یعنی سواسٹیکا کے درمیان لکھا ہوا ہے: "ایک قوم، ایک ریش، ایک صدر۔" گروٹاؤ، چکوسلواکیا، اکتوبر 2 یا 3, 1938.
سویت یونین کے حامی لوگ جو پولش پیپلز آرمی (اے ایل) کا حصہ تھے، جرمن مقبوضہ پولینڈ میں جنرل "رولا" زیمئرسکی (کھڑے ہوئے، بائیں طرف سے تیسرے) کے دورے کے دوران۔ پارکزیو جنگل (لوبلن کے قریب)، پولینڈ 1943
سٹیفینیا پوڈگورسکا (دائیں) کی اپنی چھوٹی بہن ہیلینا (بائیں) کے ساتھ ایک تصویر، اُنہوں نے جرمن مقبوضہ پولنڈ میں یہودیوں کو بچانے میں تعاون کیا۔ اُنہوں نے پرزیمسل گھیٹو میں یہودیوں کو خوراک فراہم کی۔ 1943 میں جرمنوں کی طرف سے گھیٹو کو تباہ کر دینے کے بعد اُنہوں نے 13 یہودیوں کو اپنے ایٹک…
سگھیٹ مارمیٹی یہودی بستی کے علاقے میں ایک ویران سڑک۔ یہ تصویر یہودی بستی کی آبادی کے انخلاء کے بعد اتاری گئی تھی۔ سگھیٹ مارمیٹی، ہنگری، مئی 1944۔
سیخ سین ھاؤسن حراستی کیمپ میں باوردی قیدی تکونی بیج پہنے نازی گارڈز کی نگرانی میں جمع ہو رہے ہیں۔ سیخ سین ھاؤسن، جرمنی، 1938۔
ایس ایس نے سیخسین ھاؤسن حراستی کیمپ برلن کے علاقے میں کلیدی حراستی کیمپ کے طور پر قائم کیا۔ سیخسین ھاؤسن کیمپ برلن کے شمال میں اورینئن برگ کے قریب 12 جولائی، 1936 کو قائم کیا گیا۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.