تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
مشرقی چاڈ میں پناہ گزینوں کے ایک کیمپ میں ہمسایہ ملک سوڈان کے دارفور علاقہ کے پناہ گزیں۔ میوزیم کی ضمیر سے متعلق کمیٹی کے اسٹاف ڈائریکٹر جیری فاؤلر نے مئی 2004 میں وہاں کا دورہ کیا تاکہ وہ نسل کشی پر مبنی تشدد کے بارے میں خود پناہ گزینوں سے اُن حالات کے بارے میں سنیں جن کا اُن کو سامنا…
مشرقی چاڈ میں ہمسایہ ملک سوڈان کے دارفور علاقے کے پناہ گزینوں کیلئے ایک کیمپ میں پناہ گزین قطار میں کھڑے ہیں۔ میوزیم کی ضمیر سے متعلق کمیٹی کے اسٹاف ڈائرکٹر جیری فاؤلر مئی 2004 میں وہاں گئے تاکہ وہ نسل کشی پر مبنی تشدد اور اُس کے نتیجے میں صحرا کی جانب دھکیلے جانے کے بارے میں پناہ…
مصر میں برطانوی فوجوں کے کمانڈر جنرل برنارڈ ایل مانٹگمری شمالی افریقہ میں فوجی مہم کے دوران جرمن صفوں کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے برطانوی ٹینکوں کو دیکھ رہے ہیں۔ نومبر 1942 ۔
مقدمے کے قانونی عملے کے ایک رکن امریکی میجر فرینک بی والس (وسط میں کھڑے) نیورمبرگ میں بین الاقوامی فوجی عدالت میں استغاثہ کا مقدمہ پیش کر رہے ہیں۔ ایک چارٹ (اوپر بائیں طرف) وضاحت کرتا ہے کہ مدعا علیہان (نیچے بائیں طرف) نازی پارٹی کے تنظیمی منصوبہ میں کہاں فٹ ہوتے ہیں۔ دائیں جانب چار…
ملزم اور اُن کے وکلائے صفائی بین الاقوامی فوجی عدالت کے کمرے میں۔
موسم گرما کے اولمپک کھیلوں کے مقام برلن کی ایک گلی کا منظر جہاں اولمپک اور جرمن (سواسٹیکا) جھنڈے آویزاں ہیں۔ برلن، جرمنی، اگست 1936 ۔
موٹ ہوسن حراستی کیمپ میں سوویت جنگي قیدی۔ آسٹریا، جنوری 1942
موٹ ہوسن حراستی کیمپ کی پتھر توڑنے والی مشین پر جبری مشقت پر معمور افراد۔ آسٹریا، تاریک غیر یقینی۔
موٹ ہوسن کیمپ کی آزادی کے فوراً بعد لاشوں کے ڈھیر۔ آسٹریا، 5 مئی 1945کے بعد۔
میجولنر [ہنس شویٹزر] کی پوسٹ، جس کا عنوان ہے "ہماری آخری امید – ہٹلر،"1932۔ 1932 کے صدارتی انتخابات میں، نازی پروپیگنڈا کنندگان نے بے روزگار اور افلاس زدہ اور انتہائی مایوسی کے شکار جرمنوں کی مسیحائی کی اپیل کی۔
میونخ میں ایک فون بوتھ پر سائن جس میں یہودیوں کو پبلک فون استعمال کرنے سے منع کیا گیا تھا۔ میونخ، جرمنی، 1942۔
برطانوی وزیر اعظم نیویل چیمبرلین (بائیں) اور جرمن چانسلر ایڈولف ہٹلر (درمیان) میونخ معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد میونخ میں ملاقات کر رہے ہیں۔ جرمنی، 30 ستمبر 1938۔
نئی تشکیل پانے والی ریاست اسرائیل کے نئے شہریوں کو لیکر آنے والا یہودی پناہ گذینوں کا جہاز "پین یارک" حیفہ میں لنگر انداز ہو رہا ہے۔ یہ جہاز جنوبی یورپ سے سائپرس کے راستے اسرائیل پہنچا۔ حیفہ، اسرائیل، ۹ جولائی، 1948۔
نارمنڈی ساحل سمندر جیسا کہ یہ ڈی ڈے کے بعد ظاہر ہوا۔ ساحل سمندر پر لینڈنگ کرافٹ آف شور ٹرانسپورٹ سے منتقل ہونے والے فوجیوں اور سامان کو اتارتا ہے۔ جرمن طیاروں کو روکنے کے لئے بیراج کے غبارے سر کے اوپر ہوور کرتے ہیں۔ نارمنڈی، فرانس، غیر تاریخ شدہ (6 جون 1944 کے بعد)۔
نازی اسٹارم ٹروپروں (ایس اے) نے اپنے زير قبضہ تجارتی یونین کی عمارت کا دروازہ بلاک کر رکھا ہے۔ ایس اے کے دستوں نے ملک کے تمام حصوں میں یونین کے دفتروں پر قبضہ کر لیا اور ان کو یونین بند کرنے پر مجبور کیا۔ برلن ، جرمنی،2 مئی، 1933
نازی اور لیٹوین ملیشیا کے آدمیوں نے یہودیوں کو کپڑنے اتارنے کا حکم دیا اور پھر انہیں خندق میں ڈال کر گولی مار دی۔ لئیپاجا کے قریب، لیٹویا، دسمبر 1941ء۔
ضبط شدہ فن پاروں— جن میں پابلو پکاسو، ہنری میٹسی اور ونسنٹ وان گوف کے فن پارے بھی شامل ہیں، شلوس Niederschoenhausen اسٹوریج ڈپو کی دیواروں پر لگے ہوئے ہیں۔ نازی حکومت نے ان کاموں کو "زوال پذیر" فن کے طور پر ضبط کر لیا تھا۔
نازی رحمدلانہ موت کے پروگرام کی ایک شکار: اپنے غیرمقلد عقائد اور تالیفات کی وجہ سے ہسپتال کے ایک نفسیاتی وارڈ میں، وہ 26 جنوری 1944 کو ہلاک کردی گئیں۔ جرمنی، تاریخ نامعلوم۔
نازی سیٹلائٹ ریاست سلواکیہ میں ہیلنکا گارڈ کے ممبران مارچ کرتے ہوئے۔ تاریخ غیر یقینی۔
نازی طبی تجربے کے ایک شکار کو ڈاخاؤ حراستی کیمپ میں برفانی پانی میں ڈبو دیا گیا۔ ایس ایس ڈاکٹر سگمنڈریشر تجربے کی نگرانی کر رہا ہے۔ جرمنی، 1942 ۔
سیاسی کارٹونسٹ سیپلا (جوزف پلانک) کی جانب سے تیار کردہ نازی پروپیگنڈے کا کارٹون۔ جرمنی، تاریخ غیر یقینی ہے [غالباً دوسری جنگ عظیم کے دوران]۔1920 کی دہائی کے آغاز میں، نازی پروپیگنڈہ کرنے والوں نے سام دشمنی کی جھوٹی کہانی کو فروغ دیا کہ یہودی دنیا پر قبضہ کرنے کے لئے ایک بڑی سازش میں لگے…
نازی فزیشن کارل کلوبرگ (بائيں طرف)، جس نے آش وٹز کیمپ کے بلاک نمبر 10 میں موجود قیدیوں پر طبی تجربات کئے۔ پولینڈ، 1941 اور 1944کے درمیان۔
نازی فزیشن کارل کلوبرگ، جس نے آشوٹز کیمپ کے بلاک 10 میں قیدیوں پر طبی تجربات کئے۔ جگہ اور تاریخ نا معلوم۔
نازی فلم کے فیتے سے سام دشمنی کی ایک تصویر۔ جرمن زبان سے ترجمہ کی ہوئی شہ سرخی کی عبارت میں کہا گیا ہے: "ایک خارجی نسل کی حیثیت سے یہودیوں کو ادھیڑ عمر میں کوئی شہری حقوق حاصل نہیں تھے۔ انہیں شہر کے محدود علاقے یعنی یہودی بستی میں رہنا پڑا تھا۔" جگہ اور تاریخ نامعلوم
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.