تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
بوخن والڈ حراستی کیمپ میں ایس ایس کا چیف ڈاکٹر ولادیمار ھوون امریکی فوجی عدالت کے روبرو مقدمے کے دوران۔ ھوون نے قیدیوں پر طبی تجربات کئے تھے۔ نیورمبرگ، جرمنی، 23 جون، 1947 ۔
بوخن والڈ حراستی کیمپ میں بیرکوں کا ایک منظر۔ یہ تصویر کیمپ کی آزادی کے بعد لی گئی۔ بوخن والڈ، جرمنی، 11 اپریل، 1945 ۔
بوخن والڈ حراستی کیمپ میں رول کال کے دوران ایس ایس کے ارکان اور پولیس اہلکار ایک دوسرے سے بات کر رہے ہیں۔ بوخن والڈ، جرمنی، 1938 ۔ 1940 ۔
بوخن والڈ حراستی کیمپ میں رول کال کے دوران قیدی۔ اُن کی وردی پر تکونے بیج اور شناختی نمبر موجود ہیں۔ بوخن والڈ، جرمنی، 1938 ۔ 1941 .
بوخن والڈ حراستی کیمپ میں زندہ بچ جانے والے قیدی امریکی فوجیوں سے بھری ہوئی گاڑیوں کے گرد اکٹھے ہو رہے ہیں۔ جرمنی، مئی 1945 ؕ
بوخن والڈ حراستی کیمپ میں نئے قیدیوں کی حاضری۔ ان میں سے زیادہ تر یہودی تھے جنہیں کرسٹل ناخٹ ("ٹوٹے شیشوں کی رات") کے دوران گرفتار کیا گیا۔ بوخن والڈ، جرمنی، 1938 ۔
بوخن والڈ حراستی کیمپ میں پہنچنے والے نئے قیدی۔ بوخن والڈ، جرمنی، 1938-1940۔
بوخن والڈ حراستی کیمپ کا ایک منظر آزادی کے بعد۔ بوخن والڈ، جرمنی، 11 اپریل، 1945 کے بعد۔
بوخن والڈ حراستی کیمپ کی آزادی کے بعد امریکی فوجی کیمپ میں داخل ہو رہے ہیں۔ بوخن والڈ، جرمنی، 11 اپریل 1945 کے بعد۔
بوخن والڈ حراستی کیمپ کے دروازے کے سامنے مزاحمتی تنظیم کے اراکین کی امریکی فوجیوں سے ملاقات۔ بوخن والڈ، جرمنی 11 اپریل 1945 کے بعد۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.