تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
بوخن والڈ حراستی کیمپ کے قریب امریکی فوجیوں کو ملنے والی شادی کی انگوٹھیاں۔ جرمنی، مئی 1945 ۔
بوخن والڈ حراستی کیمپ کے قریب جنگل میں قیدیوں کو پھانسی دی جا رہی ہے۔ ان میں سے زیادہ تر لوگ یہودی تھے۔ جرمنی، 1942 یا 1943 ۔
بوخن والڈ حراستی کیمپ کے نگرانی کے ٹاور اور خاردار تاروں کی باڑ کا منظر۔ جرمنی، جنگ کے زمانے میں۔
بوخن والڈ میں لاشوں کی بھٹی کے عقب میں لاشوں کا ڈھیر۔ جرمنی، مئی 1945 ۔
بویریا کی ایک سٹرک پر نصب یہود مخالف سائن کی عبارت میں لکھا ہے "یہودیوں کی یہاں کوئی ضرورت نہیں ہے۔" جرمنی، 1937۔
بچوں کا ایک گروپ جسے جنوبی فرانس کے قصبے لی چیمبون۔ سر۔ لگنون میں پناہ دی گئی تھی۔ لی۔ چیمبون۔ سر۔ لگنون، فرانس، اگست 1942 ۔
بچوں کی ایک پینٹنگ جس میں یہودیوں کو ھنوکہ یعنی جشن چراغاں مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ تصویر مائیکل یا میرئیٹا گرنباؤم نے تھیریسئن شٹٹ میں بنائی تھی اور پھر ان کی والدہ نے رہائی کے کچھ عرصے بعد اسے ایک اسکریپ بک میں چپکا دیا تھا۔ تھیریسئن شٹٹ, چکوسلواکیا, 1943.
بچوں کی ایک کتاب سے تصویر۔ شہ سرخیاں ہیں "یہودی ہماری بدقسمتی ہیں" اور "یہودی کیسے دھوکہ دیتا ہے۔" جرمنی، سن 1936۔
بچوں کی سام دشمنی سے متعلق ایک ابتدائی کتاب سے ایک تصویر ۔ سائن میں لکھا ہے "یہاں یہودیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے"۔ جرمنی، 1936۔
بچے یہودی بستی کی گلیوں میں کھانا کھا رہے ہیں۔ وارسا، پولینڈ، 1940 اور 1943 کے درمیان۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.