تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
بے دخل ہونے والے افراد کے بیڈ ریخن ھال کیمپ میں بچے۔ جرمنی، 1945۔
بے گھر لوگوں کے کیمپ لینڈز برگ میں ایک او۔ آر۔ ٹی (تربیت کے ذریعہ آبادکاری کی تنظیم) کی ایک آٹو مکینک کلاس۔ جرمنی، جنگ کے بعد۔
تصویر میں برٹا روزن ھائم اسکول کے پہلے دن پر مٹھائیوں اور اسٹیشنریوں سے بھری ہوئی ایک بڑی کون پکڑے کھڑی ہے۔ لیپزگ،جرمنی، اپریل 1929
تصویری پوسٹ کارڈ جس میں سلامی دینے والوں کو ہٹلر اور ایک نازی اسٹارم ٹروپر کی بڑی تصویر پر سوپر امپوز کیا گیا ہے۔ میونخ، جرمنی، سن 1932.
تصویریں، نمونے اور ایک نقشہ جو بین الاقوامی فوجی عدالت میں ثبوت کے طور پر پیش کیا گيا۔ نیورمبرگ، جرمنی، 20 نومبر 1945 اور یکم اکتوبر 1946 کے درمیان۔
تل ابیب کی سڑکوں پر لوگوں کا ہجوم اسرائیل کے قیام کی سالانہ تقریب کا جشن منانے کیلئے اکھٹا ہوا۔ تل ابیب، اسرائیل، مئی 1949
تھیراسئین شٹٹ گھیٹو میں ڈچ یہودیوں کی آمد۔ چیکوسلواکیہ، فروری 1944۔
تھیریسئن شٹٹ جلاوطن ہونے والے جرمن یہودیوں سے بھری ہوئی ٹرین کی روانگی۔ ھاناؤ، جرمنی، 30 مئي، 1942۔
تھیریسئن شٹٹ جلاوطنی سے پہلے شناختی ٹیگ پہننے والے جرمن یہودی۔ ویزبیڈن، جرمنی، اگست 1942.
تھیریسئن شٹٹ میں چیک سیاسی قیدی کیرن برمل کا پہنا ہوا تکون کی شکل کا لال پیچ۔ حرف "ٹی" سے مراد "شیشے" ہے۔ ("چیک" کے لئے جرمن زبان کا لفظ)۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.