تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
جرمن نسل اور نوآبادکاری کے مرکزی دفتر (آر یو ایس ایچ اے) کی طرف سے بے دخل کئے گئے پولش افراد کے اکٹھا ہونے کا مقام۔ سول، پولینڈ، 24 ستمبر، 1940۔
جرمن نوزائیدہ بچوں کے کنڈرگارٹن سے متعلق ایک جرمن پروپیگنڈا تصویر جس میں گھریلو ماحول میں خواتین کے بچوں کی دیکھ بھال کے کردار کو اجاگر کیا گیا ہے۔ جرمنی، 1941 ۔
جرمن پراپیگنڈا وزیر جوزف گوئبلز کا کتابوں کو نذر آتش کرنے کی رات پر خطاب۔ برلن، جرمنی، 10 مئی، 1933 ۔
جرمن پولیس اور یوکرائن کے حلیفوں نے یہودی قیدیوں کو گولی مارنے سے پہلے کپڑے اتارنے پر مجبور کر دیا۔ چرنیگوف، سوویت یونین، 1942ء۔
جرمن پولیس اور یوکرائن کے حلیفوں نے یہودی قیدیوں کو گولی مارنے سے پہلے کپڑے اتارنے پر مجبور کر دیا۔ چرنیگوف، سوویت یونین، 1942ء۔
جرمن یہودی جوڑے جو جارے کئے گئے پاسپورٹوں میں "جوڈے" کی نشاندہی کرنے والا حرف "جے" کارڈ پر موجود ہے۔ کارلزروہے، جرمنی، 29 دسمبر، 1938 ۔
جرمن یہودی پناہ گزیں شنگھائی کی بندرگاہ پر اتر رہے ہیں۔ یہ ان چند جگہوں میں سے ایک تھی جہاں ویزا مطلوب نہیں تھا۔ شنگھائی، چین، 1940
جرمن یہودی یتیم بچے آلیہ بیٹ ("غیر قانونی" ہجرت) کے ایک حصہ کے طور پر فلسطین جاتے ہوئے مارسے کے ریل روڈ اسٹیشن پر پہنچتے ہیں۔ مارسے، فرانس، 25 مارچ 1948۔
جرمنوں نے پولینڈ ریاست کی نشانیاں تباہ کردیں۔ یہاں دو جرمن فوجی کراکاؤ میں گرن والڈ کی یادگار کے برابر کھڑے ہیں۔ پولینڈ 1940۔
جرمنی بھر میں طلباء ٹرکوں، فرنیچر کی گاڑیوں حتٰی کہ بیل گاڑیوں پر کتابیں لاد کر نظرِ آتش کرنے کیلئے عوامی چوراہوں پر ڈھیر کر دیتے تھے۔ اس تصویر میں ایس ایس کے ارکان اور یونیورسٹی آف فرینکفرٹ کے طلباء کھاد ڈھونے والی بیل گاڑیوں پر کتابیں لادے ہوئے ہیں جنہیں وہ "غیر جرمن" خیال کرتے…
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.