تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
جرمنی سے یہودی پناہ گزینوں کی آمد۔ مشترکہ تقسیم کاری کمیٹی (JDC) نے نازیوں کے اقتدار میں آنے کے بعد یہودیوں کو جرمنی چھوڑنے میں مدد دی۔ فرانس، 1936۔
جرمنی میں ایس اے کا اہلکار لوگوں کو ہدایت دے رہا ہے کہ یہود مخالف بائیکاٹ کے اشتہار ایک تجارتی سٹرک پر کہاں لگائے جائیں۔ ایک جرمن شہری بازو پر نازی پٹی پہنے ہوئے یہودی بائیکاٹ کے اشتہارات کا بنڈل تھامے ہوئے ہے جبکہ ایس اے کے اہلکار ان اشتہارات کو یہودیوں کی دوکانوں پر چسپاں کررہے…
جرمنی پروٹسٹنٹ عالم دین ڈائٹریخ بون ھوفر جنہیں فلوسن برگ حراستی کیمپ میں 9 اپریل 1945 کو پھانسی دے دی گئی۔ جرمنی، تاریخ غیر یقینی۔
جرمنی کے بلٹزکریج حملے کے بعد پولش دارلحکومت میں ملبے کے قریب سیگسمونڈ یادگار ایستادہ ہے۔ وارسا، پولینڈ، 1939 ۔
جرمنی کے ساتھ التواء جنگ کے معاہدے کے بعد لندن میں فرانسیسی لیڈر چارلس ڈی گال ۔ ڈی گال نے التواء جنگ کے معاہدے کو قبول کرنے سے انکار کردیا اور آزاد فرانس کیلئے مزاحمتی تحریک کی قیادت کی۔ لندن، برطانیہ، 25 جون1940۔
جرمنی کے چانسلر مقرر ہونے کے بعد ایڈولف ہٹلر 21 مارچ 1933 کو جرمنی کے شہر پوٹسڈیم میں صدر ھنڈنبرگ کا استقبال کرتے ہوئے۔ تصویر کے اس انداز کا مقصد ہٹلر کا یہ امیج ابھارنا تھا کہ وہ مروجہ نظام کیلئے کوئی خطرہ نہیں ہو گا۔ یہ تصویر ایک مقبول پوسٹ کارڈ سے لی گئی ہے۔ یہ تصویر جرمن اور بین…
جین کارسکی (کھڑے ہوئے) پولینڈ کی جلا وطن حکومت کے لیے ایک انڈرگراؤنڈ کوریئر کا کام کرتے تھے۔ انہوں نے 1942 کے موسم خزاں میں پولینڈ میں یہودیوں کے خلاف نازیوں کے ظلم کے بارے میں مغرب کو آگاہ کیا۔ یہ تصویر سن 1944 میں ریاستہائے متحدہ امریکہ واشنگٹن، ڈی سی میں ان کے دفتر کے اندر کی ہے۔
جلاوطن یہودیوں کے ذاتی سامان کو رکھنے کیلئے ایک یہودی عبادت گاہ یعنی سیناگاگ کو گودام کے طور پر استعمال کیا گيا۔ زیگیڈ گھیٹو، ہنگری 1944۔
جنجوید پر حملہ کرنے اور لوٹنے کے بعد دارفور کے گاؤں ام زیفا کو نذر آتش کیا گیا جا رہا ہے۔ یہ تصویر برائن اسٹیڈل نے بنائی تھی۔ دسمبر 2004۔
جنرل آئزن ھاور، پیٹن اور بریڈلے بوخن والڈ کے ذیلی حراستی کیمپ اوھرڈرف کے قیدیوں کی لاشیں دیکھ رہے ہیں۔ جرمنی، 12 اپریل 1945۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.