تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
رومانی (خانہ بدوش) عورتیں اور بچے رویسالٹیس ٹرانزٹ کیمپ میں قید۔ فرانس، بہار 1942ء۔
رویل ہوٹل جو نازی جرمنی سے یہودی پناہ گزينوں کے متعلق ایویان کانقرنس کا جائے وقوع تھا۔ ایویان۔لیس۔بینز، فرانس، جولائی 1938۔
ریاستہائے متحدہ امریکہ میں نئے امیگرینٹس کیلئے ایک کلاس۔ جنگ کے بعد۔
ریاستہائے متحدہ امریکہ کے نمائندے مائرن ٹیلر نازی جرمنی سے نکالے گئے یہودی پناہ گزینوں سے متعلق ایویان کانفرنس سے خطاب کررہے ہيں۔ ایویان۔لیس۔بینز، فرانس، 1938۔
ریل کے ڈبے جن کا انکشاف سوویت فوجوں نے کیا تھا۔ اِن میں جرمنی روانہ کئے جانے والے بنڈل پائے گئے۔ آشوٹز، پولنڈ، 27 جنوری 1945 کے بعد۔
ریون بروئک کیمپ میں طبی تجربات کا شکار ہونے والی ولادسلاوا کیرولیسکا۔ یہ اُن پولش خواتین میں سے ایک تھیں جو ڈاکٹروں کے مقدمے میں استغاثہ کے گواہ کے طور پر پیش ہوئیں۔ نیورمبرگ، جرمنی، 22 دسمبر، 1946 ۔
ریونز بروئیک حراستی کیمپ سے بچ جانے والی ایک قیدی کی متاثرہ ٹانگ سے متعلق ایک جنگی جرائم کی تحقیقاتی تصویر۔ یہ تصویر پولش سیاسی قیدی ہیلینا ہیگئر (رافیلسکا) کی ہے جسے 1942 میں طبی تجربات کیلئے استعمال کیا گیا۔ یہ تصویر نیورمبرگ میں ہونے والے طبی تجربات سے متعلق مقدمے کے دوران ثبوت کے…
ریونزبروئک حراستی کیمپ میں جبری مشقت پر معمور رومانی (خانہ بدوش) قیدی۔ جرمنی، 1941اور 1944 کے درمیان۔
ریونزبروئک حراستی کیمپ کی بیرکوں کا بیرونی منظر۔ ریونزبروئک، جرمنی، مئی 1939 اور اپریل 1945 کے درمیان۔
ریوینزبروئک حراستی کیمپ کے قیدی جبری مشقت کے دوران۔ جرمنی، 1940 اور 1942 کے درمیان۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.