تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
پیلس آف جسٹس میں بین الاقوامی فوجی عدالت میں اعلٰی سطحی نازی لیڈروں کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمے کی سماعت۔ نیورمبرگ، جرمنی، 2 دسمبر 1945۔
پیوٹرکو ٹرائبونلسکی گھیٹو میں ایک یہودی خاندان۔ تصویر میں موجود تمام افراد ہالوکاسٹ میں ہلاک ہو گئے تھے۔ پولینڈ، 1940۔
پیٹر فائیگل کی تصویر جو لی ۔ چیمبون ۔ سر ۔ لگنون کے پروٹسٹنٹ گاؤں میں چھپایا جانے والا ایک یہودی بچہ تھا۔ لی چیمبون, فرانس، اگست 9، 1943.
پیٹر فائیگل کی ڈائری کا ایک صفحہ۔ یہ ایک یہودی بچہ تھا جسے لی ۔ چیمبون ۔ سر ۔ لگنون کے پروٹسٹنٹ گاؤں میں چھپایا گیا۔ ان تصویروں میں اس کے والدین کو دکھایا گیا ہے جو ایک حراستی کیمپ میں ختم ہوگئے۔ عبارت فرانسینی اور جرمن زبانوں میں ہے۔ لی ۔ چیمبون ۔ سر ۔ لگنون, فرانس, 1942-1943.
چار ممالک کے نمائیندے جنہوں نے 14 اکتوبر، 1950 کو نسل کُشی کے کنونشن کی توثیق کی: (بیٹھے ہوئے، بائیں سے دائیں) ڈاکٹر جان پی۔ چنگ (کوریا)، ڈکٹر جین پرائسأپارس(ہیٹی)، اسمبلی کے صدر سفیر نصراللہ انتظام (ایران)، سفیر جین چاؤویل (فرانس)، مسٹر روبین ایسکوئیول ڈی لا گارڈیا (کوسٹا ریکا)، (کھڑے…
چار پولش عورتیں ڈاکٹروں کے مقدمے میں استغاثہ کی طرف سے گواہی دینے کیلئے نیورمبرگ ٹرین اسٹیشن پر پہنچی ہیں۔ بائیں سے دائیں طرف جیڈویگہ ڈزیڈو، ماریہ بروئل۔پلیٹر، ماریہ کسمیرچزوک اور ولاڈسلاوا کیرولیسکا ہیں۔ 15 دسمبر، 1946 ۔
چارٹ جس میں نیورمبرگ کے قوانین کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔ اِن میں جرمن، یہودی اور مشلنگ کے اعدادوشمار شامل ہیں۔ جرمنی، 1935 ۔
چلودنا اسٹریٹ پر وارسا یہودی بستی کے دوحصوں کو ملانے والا پیدل چلنے والوں کا پُل۔ یہ سڑک خود یہودی بستی کا حصہ نہیں تھی۔ وارسا، پولینڈ، نامعلوم تاریخ
چیف وکیل صفائی مارک اوکونر (کھڑے ہوئے) ڈیمجنجوک مقدمے کے دوران جان ڈیمجنجوک سے سوال کرتے ہوئے۔ یروشلم، اسرائیل، 16 فروری، 1987 ۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.