تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
یہودی بستی میں جرمن ایس ایس اور ہنگیرین ایرو کراس کی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے۔ یہ لاشیں ڈوہانی اسٹریٹ کی پیسٹر یہودی عبادتگاہ کے صحن میں پائی گئیں۔ بوڈاپیسٹ، ہنگری، جنوری 1945ء۔
یہودی بچہ ھینز وین ڈین بروئک (پیدائش کے وقت نام ھینز کلپ) نیدرلینڈ میں چھپا ہوا ہے۔ وہ اس تصویر میں دو سال کا ہے۔
یہودی بے گھر افراد ایک او۔ آر۔ ٹی (تربیت کے ذریعے بحالی کی تنظیم) کی سلائی ورک شاپ میں۔ لینڈز برگ، جرمنی، 1945 اور 1947 کے درمیان۔
یہودی حامی جو وارسا یہودی بستی کی بغاوت میں بچ گئے تھے، ویسزکاؤ جنگل میں ایک خاندان کے کیمپ میں۔ جون، 1944۔
یہودی حامیوں کا ایک گروپ ویلنا کے قریب رودنیکی جنگل میں، 1942 اور 1944 کے درمیان۔
یہودی حامیوں کا ایک گروپ۔ سمسک، پولینڈ، تاریخ نامعلوم۔
یہودی شیرخوار بچوں کے ایک مرکز میں ایک چھوٹی بچی جو اپنے گھر والوں کے آنے کا یا گود لئے جانے کا انتظار کررہی ہے۔ ایٹربیک، بیلجیم، 1945 کے بعد۔
یہودی عورتیں، بچے اور بزرگ شمال مغربی ہنگری کے ایک چھوٹے قصبے کوزیگ کے ریلوے اسٹیشن پر جلاوطنی کے منتظر ہیں۔ ہنگری، 1944ء۔
یہودی قبرستان کی دیوار پر سام دشمنی پر مبنی یہ تحریریں پینٹ ہیں "یہودیوں کی موت ہی سارلینڈ کی پریشانیوں کو ختم کرے گی۔" برلن، جرمنی، نومبر 1938۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.