تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
ڈاخاؤ حراستی کیمپ میں قیدیوں نے پیالے اٹھائے ہوئے ہیں۔ ڈاخاؤ، جرمنی، 1933 اور 1940 کے درمیان۔
ڈاخاؤ حراستی کیمپ میں کئے جانے والے طبی تجربات جن کا مقصد یہ جاننا تھا کہ جرمن پائلٹ کتنی بلندی تک زندہ رہ سکتے ہیں۔ جرمنی، 1942 ۔
ڈاخاؤ حراستی کیمپ کی اولین تصویروں میں سے ایک میں بیرکوں اور گولہ بارود فیکٹری کا ایک منظر۔ ڈاخاؤ، جرمنی، مارچ یا اپریل، 1933 ۔
ڈاخاؤ حراستی کیمپ کی آزادی کے فوراً بعد قیدیوں کی بیرکوں کا منظر۔ ڈاخاؤ، جرمنی، 3 مئی، 1945 ۔
ڈاخاؤ حراستی کیمپ کے ذیلی کیمپ ایمپفنگ میں زندہ بچ جانے والے قیدی امریکی فوجیوں کی طرف سے آزادی دلائے جانے کے بعد۔ جرمنی، 4 مئی، 1945 ۔
ڈاخاؤ کیمپ میں کیمپ کی آزادی کے فوراً بعد ڈاخاؤ کیمپ میں لاشوں کی بھٹی۔ جرمنی، 29 اپریل، 1945 ۔
ڈاخو حراستی کیمپ میں رومانی (خانہ بدوش) حاضری کیلئے قطار بنائے کھڑے ہیں۔ جرمنی، 20 جون 1938۔
ڈاکٹر جوزف جیکسی (بائيں سے دائیں طرف) ویلیریا سورن، لیڈیا سورن اور اپنی بیوی کے ساتھ۔ سورن بہنیں اُن 25 یہودیوں میں شامل تھیں جنہیں ڈاکٹر جیکسی نے جنگ کے دوران بچایا۔ چیکوسلواکیا، تاریخ نامعلوم۔
ڈاکٹر جوزف جیکسی جنہوں نے جنگ کے دوران 25 یہودیوں کو بچایا۔ اُنہوں نے اُنہیں چُھپنے کی جگہیں، رقم، دوائیں اور جعلی شناختی دستاویزات فراہم کیں۔ جیکسی کو "قوموں کے درمیان راست باز" کا خطاب دیا گیا۔ چیکوسلواکیا، جنگ سے پہلے۔
ڈاکٹر جوزف جیکسی (دائیں طرف) اور اُن کے ایک ساتھی۔ ڈاکٹر جیکسی بریٹسلاوا میں لوتھری عقیدے کے پابند ایک یورالوجسٹ تھے جنہوں نے کم سے کم 25 یہودیوں کو جلاوطن ہونے سے بچایا۔ بعد میں اُنہیں "اقوام کے درمیان ایک راست باز" کے خطاب سے نوازا گیا۔ بریٹسلاوا، چیکوسلواکیہ، جنگ سے قبل۔
ڈاکٹر فرٹز کلائن، کیمپ کا ایک سابق ڈاکٹر جو قیدیوں پر طبی تجربات کرتا تھا، ایک اجتماعی قبر میں لاشوں کے درمیان کھڑا ہے۔ برجن۔ بیلسن، جرمنی، 15 اپریل 1945 کے بعد۔
ڈاکٹر محمد ہیلمی کا پورٹریٹ۔ ہیلمی ایک مصری ڈاکٹر تھے جو برلن میں رہائش پزیر تھے۔ اُنہوں نے ایک مقامی جرمن خاتون فریڈہ سزٹرمین کے ساتھ ملکر ایک یہودی خاندان کو بچایا۔
ڈاکٹر محمد ہیلمی اور اُن کی بیگم ایمی ارنسٹ۔ نازی دور میں اُن پر شادی کرنے کی ممانعت تھی کیونکہ ڈاکٹر ہیلمی آرین نہیں تھے۔ وہ بالآخر دوسری عالمی جنگ کے بعد شادی کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
ڈاکٹروں کے مقدمے کے دوران ڈیفنس کونسل کے ممبران اور مدعا علیہان کا کٹہرا۔ نیورمبرگ، جرمنی، 9 دسمبر، 1946-20اگست 1947۔
ڈاکٹروں کے مقدمے کے دوران کاؤنسل کے چیف بریگیڈیر جنرل ٹیلفورڈ ٹیلر۔ نیورمبرگ، جرمنی، 9 دسمبر، 1946- 20 اگست 1947۔
ڈرک اوٹن کی شناختی تصویر جنہوں نے خود کو بچانے کیلئے اپنا شناختی کارڈ ایک یہودی کو دے دیا۔ اوٹن اور اُن کے شوہر نے ایک وقت میں 50 سے زیادہ یہودیوں کو اپنے گھر میں چھپایا۔ نیولینڈ، نیدر لینڈ، تاریخ نامعلوم۔
ڈریسڈن علاقے میں نازی پارٹی کے صدر دفتر کے داخلی دروازے پر ایک اشتہاری بکس میں آویزاں دئر شٹوئرمر اخبار کو پڑھتے ہوئے جرمن بچے۔ اشتہاری بکس کے نچلے حصے پر جزوی طور پر مٹا ہوا جرمن نعرہ یہ تھا، "یہودی ہماری قسمت کی خرابی ہیں"۔ جرمنی، 1937۔
ڈزل ڈورف کے ایک انٹیرير ڈیزائینر جن پر ہم جنس پرستی کی فرد جرم عائد کی گئی اور اُنہیں 18ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔ ڈزل ڈورف، جرمنی، تاریخ غیر یقینی۔
ڈزلڈورف کے ایک مصنف جنہیں ہم جنس پرستی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ڈزلڈورف، جرمنی، 1938ء۔
ڈنمارک پر جرمن قبضہ کے دوران ڈینش ملاحوں (پیش منظر) نے یہودیوں کو تنگ خلیج کے راستہ سے حفاظت کے ساتھ غیرجانبدار سویڈن پہنچایا۔ سویڈن، 1943
ڈنمارک کے چیف ربی ، ربی ماکوس میلخیور جنہوں نے اپنی تقریر سننے کیلئے اکٹھے ہونے والوں کو خبردار کیا کہ جرمن ڈنمارک کے یہودیوں کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔ میلخیور خود بھی روپوش ہو گئے اور پھر سویڈن فرار ہو گئے۔ کوپن ہیگن، ڈنمارک، 1943 سے پہلے۔
ڈوئسبرگ سے ایک بارٹینڈر کی شناختی تصاویر جسے ہم جنس پرستی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ڈوئسبرگ، جرمنی، 27 اگست، 1935ء۔
ڈینوب دریا کے کنارے شوٹنگ کے بعد کا منظر؛ جرمن حلیف ایرو کراس پارٹی کے ممبران نے ڈینوب دریا کے کنارے ہزاروں یھودیوں کا قتل عام کیا۔ بوڈاپیسٹ، ہنگری، 1944ء۔
ایک سڑک پر لی گئی ڈیوڈ ساموسزول کی تصویر جو غالباً پولینڈ کے شہر ٹریبونلسکی کے مقام پیوٹرکوو میں 1936 اور 1938 کے درمیان لی گئی۔ ڈیوڈ کو 9 برس کی عمر میں ٹریبلنکا قتل گاہ میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.