تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
کرسٹل ناخٹ کے دوران اوبریم شٹٹ (جنوبی جرمنی کا ایک قصبہ) میں ایک یہودی عبادت گاہ جل رہی ہے۔ اوبریم شٹٹ، جرمنی، 10-9 نومبر 1938۔
کرسٹل ناخٹ کے دوران تباہی کے بعد ایچن میں قدیمی سناگاگ کا ایک منظر۔ ایچن، جرمنی، یہ فوٹو 10 نومبر، 1938 ۔
کرسٹل ناخٹ کے دوران تباہی کے بعد ایچن میں قدیمی سناگاگ کا منظر۔ ایچن، جرمنی، یہ فوٹو 10 نومبر، 1938 کو لی گئی۔
کرسٹل ناخٹ کے دوران تباہی کے بعد ایک سناگاگ میں نوح کی کشتی کے اوپر تباہ شدہ ممبر۔ نینٹرزھاؤسن، جرمنی، 1938 ۔
کرسٹل ناخٹ کے دوران تباہی کے بعد زرینرسٹراسے سناگاگ کی کھڑکیوں کا ٹوٹا ہوا دانے دار شیشہ۔ پفورزھائم، جرمنی، ca. نومبر 10، 1938 ۔
کرسی پر بیٹھے ہوئے ٹسیویے ھرشل کی تصویر۔ یہ تصویر اس وقت لی گئی تھی جب وہ چھپے ہوئے تھے۔ اوسٹر بیک، نیدرلینڈز, 1943-1944.
کلوسنر اِنڈرزڈورف بچوں کے مرکز میں ایک لڑکی۔ اِس تصویر میں وہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کیلئے رشتہ داروں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہودی اور غیر یہودی بچوں کی ایسی تصویریں اخبار میں شائع کی گئیں تاکہ خاندانوں کے ملاپ کیلئے سہولت فراہم کی جا سکے۔ جرمنی، مئی 1945 کے بعد۔
کلوگا جبری مشقت کے کیمپ میں سوویت فوجیوں کے ذریعے دریافت کردہ قیدیوں کی لاشیں۔ نازی گارڈز اور اسٹونین حلیفوں نے قیدیوں کو ہلاک کرنے کے بعد جلانے کیلئے لاشوں کے انبار لگا دیے۔ ایسٹونیا، ستمبر 1944ء۔
کوفرنگ کی آزادی کے بعد بیرکوں کا ایک منظر۔ یہ ڈاخاؤ حراستی کیمپ کے ذیلی کیمپوں کا نیٹ ورک تھا۔ لینڈزبرگ ۔کوفرنگ، جرمنی، 29 اپریل، 1945 ۔
کوونو گھیٹو میں دو نوجوان بھائي ایک فیملی تصویر میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ اُنہیں ایک ماہ بعد مجدانک کیمپ پہنچا دیا گیا۔ کوونو، لیتھوانیا، فروری 1944۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.