تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
یہودی حامیوں کا ایک گروپ۔ سمسک، پولینڈ، تاریخ نامعلوم۔
یہودی شیرخوار بچوں کے ایک مرکز میں ایک چھوٹی بچی جو اپنے گھر والوں کے آنے کا یا گود لئے جانے کا انتظار کررہی ہے۔ ایٹربیک، بیلجیم، 1945 کے بعد۔
یہودی عورتیں، بچے اور بزرگ شمال مغربی ہنگری کے ایک چھوٹے قصبے کوزیگ کے ریلوے اسٹیشن پر جلاوطنی کے منتظر ہیں۔ ہنگری، 1944ء۔
یہودی قبرستان کی دیوار پر سام دشمنی پر مبنی یہ تحریریں پینٹ ہیں "یہودیوں کی موت ہی سارلینڈ کی پریشانیوں کو ختم کرے گی۔" برلن، جرمنی، نومبر 1938۔
یہودی ملکیت کے کاروباروں کو "آریائی بنانا": سابقہ یہودی ملکیت کے اسٹور (گمّی وائل) کو ضبط کر کے غیر یہودی افراد کی ملکیت میں دے دیا گیا (اسٹام اینڈ بیسرمین)۔ فرینکفرٹ، جرمنی، 1938 .
یہودی وکلاء برلن عدالتوں کے سامنے حاضر ہونے کی اجازت لینے کیلئے لائن میں کھڑے ہیں۔ آرین پیراگراف (قوانین کا ایک سلسلہ جو ملک اور سوسائٹی کے مختلف حصوں سے یہودیوں کو باہر نکالنے کیلئے اپریل 1933 میں بنایا گيا تھا) کے نئے ضابطوں کے تحت صرف 35 وکلاء کو عدالت کے سامنے حاضر ہونے کی اجازت دی…
یہودی پناہ گزیں امریکہ روانہ ہونے کیلئے ایس ایس موزن ھو جہاز پر سوار ہو رہے ہیں۔ اِن پناہ گزینوں میں یہودی بچوں کا ایک گروپ بھی شامل تھا جسے کچھ ہی دیر قبل فرانس کے حراستی کیمپوں سے آزاد کرایا گیا تھا۔ لزبن، پرتگال، سی اے۔ 10 جون 1941۔
یہودی پناہ گزیں ایک بھری ہوئی باکس کار میں امریکی مقبوضہ علاقے میں واقع ایک بے گھر افراد کے کیمپ کی طرف جاتے ہوئے۔ یہ یہودی پناہ گزیں بریہا (بعد از جنگ مشرقی یورپ سے بڑی تعداد میں یہودیوں کے انخلاء) کا حصہ تھے۔ جرمنی، 1945 یا 1946۔
یہودی پناہ گزیں بجے امریکی مقبوضہ جرمنی کے علاقے میں فلسطین جانے کیلئے جمع ہورہے ہیں۔ ایک پناہ گزیں یہودی جھنڈا لہرا رہا ہے۔ فرینکفرٹ، جرمنی، 10 اپریل 1946۔
یہودی پولیس وارسا یہودی بستی کے خاردار داخلے کے مقام پر۔ پولینڈ، فروری 1941 ۔
یہودی چھاتابردار فوجی حنا سزینس ایک کمیونل زرعی آبادی کِب بٹز سیڈوٹ ییم میں۔ فلسطین، 1941۔
یہودی چھاتہ بردار فوجی حنا سزینس اپنے بھائي کے ساتھ، ایک حفاظتی مشن پر روانگی سے پہلے۔ فلسطین، مارچ 1944۔
یہودی چھاتہ بردار فوجی حنا سزینس کا فلسطین میں پہلا دن۔ حیفہ، فلسطین، 19 ستمبر 1939۔
یہودی کوونو یہودی بستی میں منتقل ہورہے ہیں۔ لیتھوانیا 1941-1942.
یہودیوں کو فرینکفرٹ ایم مین کے قریبی مقام ھینو سے تھیریسئن شٹٹ گھیٹو میں جلا وطن کیا جا رہا ہے۔ ھینو، جرمنی، 30 مئي، 1942۔
یہودیوں کو لوڈز کی یہودی بستی میں جانے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ لوڈز، پولینڈ، تاریخ نامعلوم۔
یہودیوں کو معاشرے سے الگ کرنے کے تصور پر مبنی ایک سام دشمن اشاعت۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ، تاریخ نامعلوم۔
یہودیوں کی جلاوطنی۔ کوسزیگ، ہنگری، جولائی 1944ء۔
یہودیوں کے خلاف بائیکاٹ کے دوران استعمال کئے جانے والے سائن: " جرمنی کو یہودیوں کے سرمائے سے چھٹکارا پانے میں مدد کریں۔ یہودیوں کی دکانوں سے مت خریدیں۔" جرمنی، 1933۔
یہووا کی وھٹنس ہلڈا کوسیرو کو اُن کے مذہبی عقائد کی بنا پر نو سال قید رکھا گیا۔ ایشبورن، جرمنی، ca. 1979 ۔
یہووا کے ایک وھٹنس فرانز کوسیرو کو اُن کے مذہبی عقائد کی بنیاد پر قید میں رکھا گیا۔ بیڈ لیپسپرنگ، جرمنی، ca 1950 ۔
یہووا کے وھٹنس کارل۔ہائینز کوسیرو کو نازیوں نے اُن کے مذہبی عقائد کی بنا پر قید میں رکھا۔ وہ جرمنی کے ڈاخاؤ اور سیخسین ھاؤسن حراستی کیمپوں میں قید رہے۔
یہوواز وٹنس کی ایک پیروکار ہیلین گوٹہولڈ، اُن کے مذہبی عقائد کی وجہ سے 8 دسمبر 1944 کو برلن میں اُن کا سر قلم کر دیا گیا۔ اِس تصویر میں وہ اپنے بچوں کے ساتھ ہیں۔ جرمنی، 25 جون ، 1936۔
یہوواز وٹنس ہلڈیگارڈ کسیرو کو ریونزبروئک سمیت کئی حراستی کیمپوں میں چار برس تک قید رکھا گیا۔ جرمنی، تاریخ غیر یقینی۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.