تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
یروشلم کے سابق مفتی اعظم، حاجی امین الحسینی، پہلی بار ہٹلر سے ملاقات کرتے ہوئے۔ برلن، جرمنی، 28 نومبر 1941
یروشلم کے مفتی اعظم، حاجی امین الحسینی، ایک عرب قوم پرست، ممتاز مسلم مذہبی رہنما، اور نازی جرمنی کے لئے جنگ کے زمانے کے داعی مبلغ۔
یوجینیا ھوچبرگ کی ڈائری کا ایک صفحہ۔ یہ اُس وقت لکھا گیا جب وہ براڈی، پولینڈ میں چھپ کر رہ رہی تھیں۔ اس صفحے پر جنگ کے دوران رونما ہونے والے اہم واقعات کی ٹائم لائن درج ہے جن میں ہلاکتیں اور خاندانی افراد اور دوستوں کی جلاوطنیاں شامل ہیں۔ براڈی، پولینڈ، جولائی 1943 ۔ مارچ 1944 ۔
یونان سے اولمپک مشعل لانے والے 3,000 رنرز میں سے آخری رنر برلن میں گیارھویں سمر اولمپکس کی مشعل روشن کر رہا ہے۔ برلن، جرمنی، اگست 1936۔
یوکرائن کے محاذ سے سوویت جنگي قیدیوں کی قطار۔ خارکوو، سوویت یونین، 18 جون 1942۔
یوکرین کے شہر لبنی کے ایک ھزار سے زائد یہودیوں کو "دوبارہ آبادکاری" کیلئے ایک کھلے میدان میں جمع ہونے کا حکم دیا گیا۔ اِس جبری اجتماع کے بعد آئن سیسٹزگروپن نے اُن کا قتل عام کیا۔ لبنی، سوویت یونین، 16 اکتوبر 1941۔
یوکرین کے یومین کیمپ میں ایک جرمن فوجی سوویت یونین کے جنگی قیدیوں کی نگرانی کررہا ہے۔ سوویت یونین، 14 اگست 1941۔
یوکرین کے یہودی جنہیں آئن سیٹزگروپ کے دستوں کی طرف سے قتل کئے جانے سے قبل برہنہ ہونے پر مجبور کیا گیا۔ یہ تصویر بنیادی طور پر رنگین تھی اور یہ اُن تصویروں کے ذخیرے کا حصہ تھی جو ایک جرمن فوجی فوٹوگرافر نے کھینچی تھیں۔ اِن تصویروں کی نقلیں بعد میں جنگی جرائم کے مقدمات میں شہادت کے طور…
یوگوسلاویہ سے تعلق رکھنے والے حامی فلسطین کے یہودی چھاتہ بردار فوجیوں کے ساتھ۔ یوگوسلاویہ ، 1944
یوگوسلاویہ کے حامی قائدین جوزپ بروز ٹیٹو (بائیں) اور موسا پیجاڈے (دائیں)۔ پیجاڈے کمیونسٹ مزاحمت کی تحریک کے یہودی حامی تھے۔ یوگوسلاویہ، 1941 اور 1944 کے درمیان۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.