نازیوں نے یہودیوں کو ختم کرنے کے منصوبے کو "حتمی حل" کا نام دیا۔ مجموعی طور پر "فائنل حل" کا مطلب یہ تھا کہ یہودیوں کو پورے یورپ میں گیس سے، گولی سے یا دوسرے کسی بھی ذریعہ سے مار ڈالا جائے۔ ہولوکاسٹ کے دوران تقریبا چھ ملین یہودی مرد، عورتوں اور بچوں کو مار ڈالا گيا -- جو دوسری جنگ عظیم سے قبل یورپ میں رہنے والے یہودیوں کی تعداد کا دو تہائی تھا۔ یہودیوں کی نسل کشی یا اجتماعی تباہی شدید امتیازی تدابیر کی ایک دہائی کا انجام تھا۔ ستمبر 1939 میں پولینڈ پر جرمنی کے حملے کے بعد (جودوسری جنگ عظیم کی شروعات تھی)، یہود مخالف پالیسی نے یہودیوں کو قید کرنے اور ان کو مار ڈالنے کے اقدامات کو اور تیز کر دیا۔ جون 1941 میں جرمنی کے سوویت یونین پر حملہ کے بعد, ایس ایس اور پولیس یونٹس (موبائل قتل کرنے کے یونٹ کے طور پر کام کرتے ہوئے) نے اجتماعی قتل عام کا عمل شروع کر دیا جس کی شکار پوری یہودی جماعتیں تھی۔ 1941 کے موسم خزاں تک، ایس ایس اور پولیس نے موبائل گیس وین کو متعارف کروایا جس میں ایگزہاسٹ کے پائپ کو اس طرح تشکیل دیا گیا کہ وہ کاربن مونوآکسایئڈ کو بند جگہوں میں پمپ کرے تا کہ اندر بند افراد کی موت واقع ہو جائے۔

جرمن ایس ایس اور پولیس نے تقریبا 2700,000 یہودیوں کو زہریلی گیس کے ساتھ دم گھٹنے کی وجہ سے یا گولی مار کر قتل کیا۔ تین قتل کے مراکز کا مقصد اجتماعی قتل کے علاوہ کچھ نہ تھا۔ جرمن مقبوضہ پولینڈ میں قائم کئے گئے-- سوبیبور، بیلزیک اور ٹریبلینکا۔ دوسرے نازی کیمپ بھی "حتمی حل" کے حصے کے طور پر اجتماعی قتل و غارت کے مقام تھے۔ مجدانیک کے کیمپ میں گیس چیمبر موجود تھے جن میں ایس ایس نے ہزاروں یہودیوں کو قتل کیا ، خاص طور تر جبری مزدور جن میں کام کرنے کی طاقت باقی نہيں رہی تھی۔ ایس ایس اور پولیس نے کم ازکم 152،000لوگوں کو چیلمنو کے قتل کے مرکز میں گیس کی وینوں میں قتل کیا، جن کی اکثریت یہودیوں پر مشتمل تھی، لیکن ان میں چند ہزار روما (خانہ بدوش) بھی شامل تھے۔ ایس ایس حکام نے آشوٹز دوم (آشوٹز۔برکیناؤ) میں مختلف یورپی ملکوں سے تقریبا دس لاکھ یہودیوں کا قتل کیا۔