German soldiers hold Poles, including Polish clerics, hostage.

مقبوضہ یورپ میں جرمن حکومت

جرمنی نے مفتوح مشرقی علاقہ جات میں سے اکثر کے لوگوں کو جرمن تہذیب کے رنگ میں رنگنے کے بعد اُن پر قبضہ کرلینے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ کچھ علاقوں کو جبری مشقت کیلئے مزدوروں کی فراہمی کے طور پر متخب کیا گیا تھا تاہم زيادہ تر کی جرمن نوآبادی استعماریت کے تحت تنظیم نو کی جانی تھی۔ نوآبادکاری کے متعلق جرمنوں کے زیادہ تر منصوبوں کو جنگ کے بعد تک کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا۔ اس دوران ان علاقوں کو جرمنوں کی جنگ کے لئے بے رحمی سے لوٹا جارہا تھا: کھانے پینے کی اشیاء، خام مال اور جنگی سامان کو ضبط کر لیا گیا۔ مقامی آبادی کو جنگی صنعتوں یا جنگی تعمیراتی منصوبوں میں جبری مشقت کے لئے بھرتی کرلیا گيا۔ مذید لاکھوں افراد کو جلاوطن کرکے جرمن جنگی صنعتوں یا زراعت کے لئے جبری مزدوری کے لئے جرمنی بھیج دیا گيا

پولینڈ میں جرمن حکومت شدید سخت تھی۔ جرمن حکام نے پولینڈ کی آبادی کو جبری مزدوری کے ذریعے کے علاوہ اور کچھ نہ سمجھا۔ پولش دانشوروں کے خلاف دہشت گردی کی مہم چلائی گئی اور ان میں سے زيادہ تر کو قتل کردیا گيا یا کیمپوں میں بھیج دیا گیا۔ پولش اساتذہ، پادریوں اور ثقاقت سے منسلک افراد پر خاص طور پر تشدد کیا گیا کیونکہ ان کا مزاحمتی تحریک میں حصہ لینے کا زيادہ خدشہ تھا۔ جرمنوں نے پولینڈ کے ثقافتی اور سائنسی ادارے تباہ کردئے اور قومی خزانے لوٹ لئے۔ پولینڈ کے باشندوں کو صرف بھوکا رہنے کے لئے کھانا دیا جاتا تھا کیونکہ ملک کے کھانے کا بیشتر حصہ جرمنوں نے اپنے ملک کے لئے ضبط کرلیا تھا۔

مقبوضہ مشرقی یورپ میں پالیسیاں اس سے قدرے نرم تھیں۔ نیدرلینڈ جیسے ممالک کو جنہیں جرمن تہذیب کے رنگ میں رنگا جا چکا تھا، جرمنی کا حصہ بنایا جانا تھا۔ دوسرے ممالک کو، خاص طور پر فرانس کو، جرمنی کا محتاج بنایا جانے والا تھا۔

جنگ کے دوران جرمنی کی پالیسیوں کے نتیجے میں یورپ بھر میں مزاحمتی تحریکیں ابھرنے لگیں۔ مقبوضہ یورپ میں جرمنوں سے لڑنے والے مسلح، بے قائدہ افواج کے ممبران حلیف کہلاتے تھے۔ انہوں نے یورپ بھر میں جرمن شہری اور فوجی حکام کو ہراساں کیا اور لوٹ مار، توڑ پھوڑ اور تخریب کاری کے دوسرے ہتھکنڈے استعمال کئے۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.

گلاسری