Women prisoners pull dumpcars filled with stones in the camp quarry.

ہالوکاسٹ کے دوران عورتیں

نازیوں نے یہودی مردوں اور عورتوں دونوں کو اذیت دینے اور ہلاک کرنے کیلئے نشانہ بنایا۔ تاہم یہودی اور غیر یہودی عورتوں کو بعض اوقات مخصوص وحشیانہ ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا۔

بلانکا پولینڈ کے شہر لوڈز میں ایک مربوط خاندان کی اکیلی بچی تھی۔ اس کے والد کا 1937 میں انتقال ہوگيا۔ پولینڈ پر جرمن حملے کے بعد بلانکا اور اسکی ماں بلانکا کی دادی کے پاس لوڈز میں ہی رہیں کیونکہ اُس کی دادی سفر کرنے سے قاصر تھی۔ دوسرے رشتہ داروں کے ساتھ 1940 میں اُنہیں زبردستی لوڈز یہودی بستی میں پہنچا دیا گیا۔ وہاں بلانکا نے ایک بیکری میں کام کیا۔ بعد میں بلانکا اور اُس کی والدہ نے لوڈز یہودی بستی کے ایک ہسپتال میں کام کیا جہاں وہ 1944 کے آخر تک موجود رہیں اور پھر اُنہیں جرمنی میں ریونز بروئک کیمپ میں پہنچا دیا گیا۔ ریونزبروئک کیمپ سے بلانکا اور اُس کی والدہ کو سیخسین ہاؤسن کے ذیلی کیمپ بھجوا دیا گیا۔ بلانکا کو وہاں ایک ہوابازی کی فیکٹری (اراڈو۔ ورکے) میں کام کرنے پر مجبور کیا گیا۔ اُس کی والدہ کو کسی دوسرے کیمپ میں بھیج دیا گیا۔ سوویت فوجوں نے بلانکا کیمپ کو 1945 میں آزاد کرا لیا۔ بلانکا جو ایک ترک شدہ گھر میں رہ رہی تھی واپس لوڈز لوٹ آئی۔ وہاں اُسے معلوم ہوا کہ اُس کی والدہ سمیت کوئی بھی رشتہ دار زندہ نہیں بچا۔ بالآخر بلانکا مغرب کی جانب برلن میں بے دخل ہونے والے افراد کے ایک کیمپ میں پہنچ گئی۔ وہ 1947 میں ترک وطن کر کے امریکہ چلی آئی۔

کریڈٹس:
  • US Holocaust Memorial Museum Collection

انفرادی کیمپوں اور کچھ جبری کیمپوں کے بعض حصوں کو عورتوں کیلئے مخصوص کر دیا گیا۔ مئی 1939 میں نازیوں نے عورتوں کیلئے ریونز بروک کے نام سے سب سے بڑا کیمپ قائم کیا۔ 1945 میں اِس کیمپ کو آزاد کرائے جانے کے وقت تک ریونز بروک میں ایک لاکھ سے زائد عورتوں کو قید رکھا گیا۔ 1942 میں آشوٹز میں بھی عورتوں کیلئے ایک کیمپ قائم کیا گیا جہاں ریونز بروک سے نکالی جانے والی عورتوں کی پہلی کھیپ کو لایا گیا۔ پھر 1944 میں برجن بیلسن کے مقام پرعورتوں کیلئے ایک اور کیمپ قائم کیا گیا۔ ریون بروک اور آشوٹز سے ھزاروں یہودی خواتین قیدیوں کو برجن بیلسن میں منتقل کیا گیا۔

قتلِ عام سے متعلق نازیوں کی کارروائیوں میں عورتوں اور بچوں میں سے کسی کو بھی نہ بخشا گیا۔ ہر عمر کی عورتوں کو مردوں کے ساتھ ساتھ جرمن مقبوضہ سوویت علاقوں میں آئن سیٹز گروپ یعنی جرمن گشتی قاتل یونٹوں کی طرف سے قتلِ عام کا نشانہ بنایا گیا۔ عورتیں خاص طور پر وہ جن کے ساتھ چھوٹے بچے تھے اکثراوقات سب سے پہلے ہلاک کرنے والے کیمپوں کے گیس چیمبروں میں مرنے کیلئے بھیجی جاتیں۔

یہودی بستیوں یعنی گھیٹو اور کیمپوں میں نازیوں نے عورتوں کو جبری مشقت کیلئے قید کیا۔ نازی ڈاکٹروں نے اکثر اوقات یہودی اور روما خانہ بدوش عورتوں کو تولیدی صلاحیت سے محروم کرنے اور دیگرغیر اخلاقی انسانی تجربات کیلئے استعمال کیا۔ یہودی بستیوں اور کیمپوں دونوں جگہوں پر عورتوں کی خاص طور پر مارپیٹ کی جاتی اور ان کی عصمت دری کی جاتی۔ اکثر حاملہ یہودی عورتیں اپنے حمل کو چھپائے رکھتی تھیں یا پھر اُنہیں اسقاط حمل کیلئے مجبور کر دیا جاتا تھا۔

Prewar portrait of Ala Gartner, who was later imprisoned in the Auschwitz camp.

جنگ سے پہلے اُتاری گئی الا گارٹنر کی تصویر۔ الا گارٹنر کو بعد میں آشوٹز کیمپ میں قید کردیا گيا تھا۔ اُنہوں نے کیمپ کی مزاحمتی تحریک میں شرکت کی تھی اور بارود کو کیمپ کے اندر اسمگل کرنے کے سلسلے میں اُن کے کردار کی وجہ سے اُنہیں پھانسی دے دی گئی۔ اِس بارود کے ساتھ آشوٹز میں لاشوں کی بھٹی نمبر 4 کو تباہ کیا گیا تھا۔ بیڈزن، پولینڈ، 1930 کی دہائی کے دوران۔

کریڈٹس:
  • US Holocaust Memorial Museum

بیالسٹاک ہائیکہ گراس مین جیسی چند عورتیں گھیٹو مزاحمتی تنظیموں کی لیڈر یا رکن تھیں جبکہ کچھ دوسری عورتیں کیمپوں میں مسلح مزاحمت میں سرگرم عمل تھیں۔ آشوٹز کیمپ میں اکتوبر 1944 کی قیدیوں کی بغاوت کے دوران ایلا گارٹنر، ریجینا سافر، ایسٹیرہ وجسبلوم اور روزہ روبوٹا نے گیس چیمبرز کو دھماکے سے اُڑانے اور ایس ایس کے افراد کو ہلاک کرنے کیلئے بارود فراہم کیا۔ کچھ دوسری عورتیں نازیوں کے مقبوضہ یورپ میں یہودیوں کو تعاون فراہم کرنے اور اُنہیں بچانے میں سرگرم تھیں۔ اِن میں یہودی چھاتا فوجی ھنّا زینس جو بعد میں پکڑے جانے کی بعد ہلاک کر دی گئیں اور صہیونی تحریک میں سرگرم جیسی فلیشمین بھی شامل تھیں جن کے پریکوونا سکوپینا نامی ورکنگ گروپ نے سلوواکیہ سے یہودیوں کو ڈی پورٹ ہونے سے روکنے کی کوششیں کیں تھیں۔

ہالوکاسٹ دور کے دوران لاکھوں عورتوں کو اذیتیں دی گئیں اور اُنہیں ہلاک کر دیا گیا۔ تاہم قصہ مختصر یہ کہ عورتیں اپنے عورت ہونے کے بجائے نازیوں کے نسلی عصبیت پر مبنی تصورات یا اُن عورتوں کے مذہبی عقائد اور سیاسی وابستگیوں کی وجہ سے نشانہ بنیں۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.

گلاسری