برطانوی فوجیوں نے جرمنی میں برجن بیلسن حراستی کیمپ کو اپریل 1945 میں آزاد کرایا۔ ان لوگوں نے اپنے فوجیوں کے بیانات کی فلم بندی کی۔ برطانوی فوج کی اس فوٹیج میں برطانوی فوجی ٹی۔ جے۔ اسٹریچ کیمپ کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کر رہا ہے۔
میں ٹی۔ جے۔ اسٹریچ ہوں اور میں اس کیمپ سے منسلک فوجی یونٹ کے ساتھ بطور پاڈرے متعن تھا۔ میرا گھر فش گارڈ میں ہے اور میرا حلقہ ھولی ٹرنیٹی چرچ ایبرسٹ ود میں تھا۔ میں یہاں آٹھ دنوں سے ہوں اور میں نے اپنی پوری زندگي میں اس جیسی خطرناک دہشت انگیزی نہیں دیکھی۔ آج صبح ہم نے پانچ ہزار سے زیادہ لاشوں کو دفنایا ہے اور ہم نہیں جانتے کہ وہ کون لوگ تھے۔ میرے پیچھے آپ ایک خندق دیکھ سکتے ہیں جس میں مزید پانچ ہزار لاشیں موجود ہیں۔ اسی طرح کی مزید دو خندقیں تیاری کی حالت میں ہیں۔ یہ ساری اموات متواتر بھوک، ٹائفس اور بیماریوں کے نتیجے میں ہوئیں اور یہ بیماریاں اس لئے پھیلیں کہ ان بیمار لوگوں کو مناسب علاج نہیں مل سکا اور ایس ایس محافظوں اور ایس ایس کے سربراہ نے اُن سے نہایت برا سلوک کیا۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.