اینٹی پاولیک کروشیائی فاشسٹ رہنما تھے جنہوں نے 1941ء سے 1945ء تک کروشیا میں جرمن حلیف حکومت کی سربراہی کی۔ جرمنی کی اس نیوز ریل میں پاولیک کو اپنے مداحوں کی بھیڑ میں چلتے اور اپنی یونٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ پاولیک کے افتدار میں کروشیائی حکومت نے لاکھوں سربوں، یہودیوں، اور روما (خانہ بدوشوں) کو ہلاک کردیا۔ جنگ کے بعد پاولیک ارجنٹینا فرار ہو گئے۔ وہ 1959 میں اُن زخموں کے باعث انتقال کر گئے جو دو سال قبل ایک قاتلانہ حملے میں لگے تھے۔
مبصر اعلان کرتا ہے کہ کروشیائی ریاست کے سربراہ [اینٹی] پاولیک، مذہبی آزادی کے محافظ، وہ آزادی جو صدر پاولیک نے اس علاقے کے لوگوں کو عطا کی جنہیں اُنہوں نے ظلم و استبداد سے آزادی دلائی۔ کروشیا بنیادی طور پر کیتھلک ہے تاہم اس میں آرتھوڈوکس کے پیروکاروں کی ایک بڑی تعداد بھی آباد ہے۔ ان کی حمایت حاصل کرنے اور روایتی طور پر سربیا کے آرتھوڈوکس فرقے کی جانب جھکاؤ رکھنے والے بوسنیاؤں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے پاولیک نے کروٹ آرتھوڈوکس چرچ قائم کیا۔ مبصر کا کہنا ہے کہ بلیک لیجن میں بھرتی ہونے والے کئی ہزار افراد نے وفاداری کا حلف اُٹھایا جب وہ دہشت گرد تنظیموں کے جھنڈے تلے اکٹھے ہوئے۔ پاولیک کے ایلیٹ گارڈ اُستاسے اب اپنی رکنیت کی بد عنوانی اور بدنامی کے باعث انتشار کے شکار ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ باقاعدہ مسلح افواج کے طور پر بلیک لیجن پر زور دیا گیا۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.