جب نازیوں کے ہاتھوں یہودیوں کے قتل عام کی خبریں امریکہ پہنچیں تو یہودیوں کی مدد کرنے کیلئے روزویلٹ انتظامیہ پر زبردست دباؤ پڑا۔ عمل کو تحریک دینے کیلئے ڈرامہ نگار بین ھیچٹ نے یہودیوں کے ظلم و ستم کا شکار بننے والے یہودیوں کے حوالے سے ایک یادگار ڈرامہ تیار کیا، "ہم کبھی نہیں مریں گے۔" یہ جلوس جس کا اہتمام صہیونی رویژنسٹ برگسن گروپ نے کیا تھا، نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں اجتماعی مظاہرے کا ایک حصہ تھا۔ بعد میں یہ پروگرام امریکہ کے دوسرے شہروں میں بھی ہوا۔ یہ شو برگسن گروپ کی اُن کوششوں کا ایک حصہ تھا جس کے ذریعے واشنگٹن پر دباؤ ڈالا جا رہا تھا کہ وہ یورپ میں بچے ہوئے مظلوم یہویوں کو بجانے کیلئے مناسب اور حتمی قدم اٹھائے۔
جلوس "ہم کبھی نہیں مریں گے" نیویارک کے یہودیوں کا نازی سفاکی کے خلاف احتجاج تھا۔ لُبلن میں ہماری پانچ سو عورتیں اور بچوں کو بازار لے جایا گيا اور اُنہیں سبزی کے ٹھیلوں کے سامنے کھڑا کیا گیا جنہیں ہم چھی طرح جانتے تھے۔ یہاں جرمنوں نے ہم پر اپنی مشین گنیں تانیں اور ہم سب کو گولیوں سے مار ڈالا۔ ہمیں یاد کرنا۔ [بیان کرنے والا:] اور ایک ڈرامائی اپیل اس طور پر بنائی جاتی ہے جو پال مونی بے کس لوگوں کے خلاف نازی ظلم وستم کو بیان کرتا ہے۔ [مونی:] یورپ میں چار ملین یہودی باقی ہیں۔ جرمنی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ دنیا کو اس سال کے اختتام تک کرسمس کے تحفے کے طور پر چار ملین یہودیوں کی لاشیں پیش کرے گا۔ اور یہ کوئی یہودی مسئلہ نہیں ہے۔ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا تعلق انسانیت کے ساتھ ہے۔ یہ انسانی روح کیلئے ایک کھلا چیلنج بھی ہے۔ [بیان کرنے والا:] پھر دو ملین لوگوں کیلئے ایک مرثیہ۔ [میوزک]
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.