تاریخی فلم فوٹیج

برلن میں اولمپک کھیل

1936 کے موسم گرما کے اولمپک کھیل برلن میں منعقد ہوئے۔ ان کھیلوں کی میزبانی کرتے ہوئے ایڈولف ہٹلر نے دو ہفتوں تک اپنے سام دشمن اور توسیع پسندانہ عزائم کو چھپائے رکھا۔ گیمز کیلئے جرمنی آنے والے بہت سے غیر ملکی مہمانوں کو متاثر کرنے کی اُمید میں ہٹلر نے سام دشمن اقدامات میں مختصر وقت کیلئے نرمی کی اجازت دی (جن میں عوامی مقامات پر یہودیوں کے داخلے کی ممانعت کے سائن ہٹانا بھی شامل ہے)۔ یہ گیمز نازیوں کیلئے زبردست پراپیگنڈا کامیابی ثابت ہوئیں۔ اُنہوں نے غیر ملکی شائقین کو ایک پُرامن اور بردبار جرمنی کا تاثر دیا۔ 1936 کے اولمپک کھیلوں میں اولمپک ٹارچ ریلی کا بھی آغاز ہوا جس میں روشن کی گئی مشعل اولمپیا سے اولمپک کھیلوں کے انعقاد کے مقام تک لائی جاتی ہے۔ اس فوٹیج میں اس نئی روایت کے آغاز کو دکھایا گیا ہے۔ ایک شخص مشعل اُٹھائے ہوئے اسٹیڈیم میں آ رہا ہے۔ کھیلوں کے افتتاحی روز سینکڑوں کھلاڑیوں کے دستے نام کے حروف کی ترتیب کے مطابق ٹیموں کی شکل میں باری باری اسٹیڈیم کی جانب مارچ کر رہے ہیں۔ کھیلوں کی افتتاحی تقریب کی صدارت ایڈولف ہٹلر نے کی۔

مکمل نقل

ٹیگ


  • Fox News
آرکائیوز کی تفصیلات دیکھیں

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.