باربرا کیرٹیسز نیمیتھ
پیدا ہوا: 2 مارچ، 1911
ہوڈمیزوواسارہیلی, ہنگری
باربرا اور ان کی چھوٹی بہن ایلس ہنگری کے جنوب مشرق میں واقع ہوڈمیزوواسارہیلی نامی قصبے میں ایک یہودی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ باربرا کی شادی ڈیسائڈر نیمیتھ نامی دانتوں کے ڈاکٹر سے ہوئی، اور دونوں زيگيڈ شہر کے قریب زینٹیس نامی قصبے میں رہنے لگے۔
1933-39: 1932 میں میری بیٹی ماریہ پیدا ہوئی۔ میں گھر تلاش کرنے میں مصروف تھی، جس میں میرے شوہر اپنا دفتر بھی بناسکیں۔ میں بہت رضاکارانہ کام بھی کرتی ہوں۔ میں نے آسٹریا سے تعلق رکھنے والی ایک عورت کو اپنے ساتھ رکھ لیا ہے، جو ہمارے ساتھ رہتی ہے اور ہمیں جرمن زبان بھی سکھاتی ہے۔
1940-44: جرمن افواج نے مارچ 1944 ميں ہنگری پر قبضہ کیا تھا اور اب پانچ مہینے ہوگئے ہیں۔ میرے گھر والے اور میں ان ہزاروں یہودیوں میں شامل تھے، جنہيں زیگیڈ کے روکس کے کھیل کے میدان اور اینٹوں کے یارڈ میں ایک عارضی یہودی بستی میں رکھ دیا گیا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر بچے اور بوڑھے تھے، یا ایسی عورتیں تھیں جن کے شوہروں کو زبردستی فوج کے مزدوروں کی بریگيڈ میں بھرتی کیا گيا تھا۔ ایک ماہ پہلے، ہمیں ٹرین میں بٹھا کر سٹراسہاف مشقت کے کیمپ کے ذریعے گوئیسٹلنگ آن ڈر یبس نامی آسٹرین گاؤں بھیج دیا گیا۔
اپریل 1945 میں باربرا اور اس کے گھر والوں کو گوئیسٹلنگ آن ڈر یبس میں امریکی افواج کے پہنچنے سے چند دن پہلے ہی گولی مار کر ہلاک کردیا گا۔ باربرا کی عمر 34 سال تھی۔