یوجینیس روزن بلم
پیدا ہوا: 16 اکتوبر، 1923
لوڈز, پولینڈ
یوجینیس کے والدین کی شادی 1922 میں سوویت یونین میں ہوئی، جہاں ان کے والد کی کپڑوں کی ایک فیکٹری تھی۔ "درمیانے طبقے" سے تعلق رکھنے کی وجہ سے سوویت یونین میں گرفتار ہو جانے کے ڈر سے یوجینیس کے والدین پولینڈ آ گئے جہاں یوجینیس کی پیدائش ہوئی۔
1933-39: میں میں ثانوی اسکول میں تعلیم حاصل کر رہا تھا اور پولینڈ یا فلسطین کی عبرانی یونیورسٹی میں داخلے کی تیاری کر رہا تھا۔ ستمبر 1939 میں لوڈز پر جرمن قبضے کی وجہ سے میری تعلیم رک گئی۔ قبضے کے بعد، ایک جرمن فوجی نے ہمارے گھر آ کر کچھ زیور چرانے کی کوشش کی۔ میرے کتے نے، جو ریکس نامی ایک گریٹ ڈین تھا، اس پر لپکا لیکن میں نے اسے پکڑ لیا۔ فوجی نے مقدمہ دائر کرنے کی دھمکی دی لیکن ہم نے اسے ایسا نہ کرنے کے لئے منا لیا۔ اس نے میری آنکھوں کے سامنے ریکس کو گولی مار دی۔
1940-44: 1940 میں لوڈز کے یہودیوں کو یہودی بستی میں بھیج دیا گیا۔ میرے دونوں والدین کا وہاں انتقال ہو گیا۔ 20 سال کی عمر تک میں بالکل تنہا رہ گيا تھا۔ 1944 میں مجھے یہودی بستی میں رہنے والے دوسرے افراد کے ساتھ بھیڑ بکریوں کی گاڑی میں لاد دیا گيا۔ کئی دن کے بعد ہم آشوٹز پہنچ گئے۔ دو ہفتے بعد مجھے ڈاخاؤ کیمپ بھیجا گيا جہاں میرے خون ميں زہر بھر گیا۔ ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ اسے میرے پیر کی انگلیاں کاٹنی ہوں گی۔ آپریشن شروع ہونے سے پہلے میں میز پر سے کود گیا اور وہاں سے بھاگ گیا۔ میرا پیر ایک بڑے سے پتھر پر پڑا اور میری خوش قسمتی تھی کہ میرے پیر سے سارا پس نکل گیا اور میں ٹھیک ہو گیا۔
جنگ کے بعد یوجینیس ہجرت کرے کے ریاستہائے متحدہ امریکہ چلے آئے۔ وہ اپنے وسیع خاندان سے تعلق رکھنے والے 70 افراد میں سے بچنے والے واحد شخص تھے۔