فریڈرک ڈرمر

فریڈرک ڈرمر

پیدا ہوا: 1925

ویانا, آسٹریا

فریڈریک آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایک یہودی گھرانے میں پیدا ہوا۔ وہ چھوٹا سا تھا جب اس کے والد کا انتقال ہو گیا اور وہ اور اس کی والدہ فریڈرک کے رنڈوا دادا کے ساتھ ایک اپارٹمنٹ میں رہنے لگے۔ بچپن میں فریڈرک نے ویانا کے ایک پبلک اسکول میں تعلیم حاصل کی۔

1933-39: فریڈرک نہایت شریر لڑکا تھا۔ ایک دفعہ جب اس کے دادا اس کی دیکھ بھال کر رہے تھے، فریڈرک نے لیمپ کے ریشمی شیڈ کو پیراشوٹ بنا کر الماری سے چھلانگ لگا دی۔ اس کے بعد فریڈریک کے دادا کبھی بھی اس کی دیکھ بھال کے لئے آمادہ نہیں ہوئے۔ جب جرمنی نے آسٹریا پر قبضہ کیا، اس وقت فریڈرک کی عمر 13 برس تھی۔ نازیوں کے خوف کی وجہ سے فریڈرک کی والدہ نے اپنی بہن کے خاندان کے ساتھ مل کر انہيں نیدرلینڈز کے ذریعے بیلجیم خفیہ طور پر بھیجنے کے انتظامات کئے۔

1940-42: برسلز میں غیرقانونی مہاجرین کی حیثیت سے یہودی کمیونٹی نے ڈرمر خاندان کو تحفظ فراہم کیا۔ اپنی والدہ کی مدد کرنے کے لئے فریڈرک چمڑے کی دکان میں غیرقانونی طور پر کام کرتا رہا جہاں اس نے والٹ اور بیلٹ جیسے آئیٹمز پر کام کیا۔ جرمنوں نے 1940 میں بیلجیم پر قبضہ کر لیا۔ 1942 میں فریڈرک کو جرمن حکام کی طرف سے "مزدوری" کرنے کے لئے پیش ہونے کا فرمان موصول ہوا۔

فرمان کے لئے حاضر ہونے کے فورا بعد فریڈرک کو جلاوطن کر دیا گیا۔ اس کا 17 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.