گرٹروڈ ٹیپیچ

گرٹروڈ ٹیپیچ

پیدا ہوا: 12 فروری، 1880

برلن, جرمنی

پیدائش کے وفت گرٹروڈ کا نام گرٹروڈ ہرٹز تھا اور جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک یہودی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کے دو اور بہن بھائی تھے۔ بیس سال کی عمر میں گرٹروڈ نے رچرڈ ٹیپیچ سے شادی کر لی اور ان کی دو بیٹیاں تھیں۔ رچرڈ کا ڈرائی کلیننگ کا کاروبار تھا۔

1933-39: 1931 میں اپنے شوہر کے انتقال کے بعد گرٹروڈ برلن میں اپنے اپارٹمنٹ میں ہی رہ گئیں۔ 1938 میں نازیوں کے اقتدار میں آنے کے پانچ سال بعد گرٹروڈ کی سب سے بڑی بیٹی لیز اور اس کے گھر والے فرار ہو کر ایمسٹرڈیم چلے گئے۔ ایک سال بعد اُن کی چھوٹی بیٹی کام کے سلسلے میں سوٹزرلینڈ گئی اور نازی جرمنی سے بچنے کے لئے وہیں رہ گئی۔ گرٹروڈ برلن میں اکیلی رہ گئیں۔

1940-42: جنگ کے دوران نازی احکام کے تحت یہودیوں کو "آرینوں" کو اپنا سامان فروخت کر کے نازی حکومت کو رقم دینا پڑ گئی۔ گرٹروڈ کی بھابھی ایک "آرین" جرمن تھیں اور اُنہوں نے گرٹروڈ کا فرنیچر "خرید" لیا اور اس طرح گرٹروڈ اپنا سامان رکھ لینے میں کامیاب ہو گئی۔ نومبر 1942 میں گرٹروڈ کو جلاوطن ہونے کی خبر ملی۔

18 نومبر 1942 کو گرٹروڈ نے جلاوطنی سے بچنے کے لئے خودکشی کر لی۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.