گولڈا (اولگا) بانکک
پیدا ہوا: 10 مئ، 1912
چیشیناؤ, رومانیہ
اولگا کی پیدائش بیساربیا کے صوبے میں رہنے والے ایک بڑے یہودی خاندان میں اس وقت ہوئی تھی جب یہ روسی سلطنت کا ایک حصہ تھا۔ 1918 میں اس صوبے کو رومانیہ میں شامل کر دیا گیا۔ جب اولگا کی عمر 12 سال تھی تو اسے پہلی بار ایک گدے بنانے والی فیکٹری میں ہڑتال میں شرکت کرنے پر گرفتار کیا گیا جہاں وہ کام کرتی تھی۔ کم عمری کے باوجود اسے جیل میں رکھا گیا اور مارا پیٹا گیا۔
1933-39: اولگا مقامی کارکنوں کی تنظیم کی ایک فعال اور پرجوش رکن تھی۔ اسے اتنی بار گرفتار کیا اور جیل بھیجا گیا کہ وہ اسے محض اپنے پیشے سے تعلق رکھنے والا ایک خطرہ سمجھنے لگی۔ 1938 میں وہ فرانس چلی گئی جہاں اُس نے بائیں بازو کے حامی فرانسیسیوں کے ساتھ کام کیا اور ہسپانوی حامی جمہوریتوں کو فاشزم کے خلاف لڑائی میں ہتھیاروں کی فراہمی میں مدد کرتی رہی۔ 1939 میں پولینڈ پر جرمن حملے سے قبل اس نے ایک بیٹی ڈولورس کو جنم دیا۔
1940-44: 1940 میں فرانس کو جرمن فوج نے شکست دی دے۔ اولگا نے اپنی بیٹی کو حفاظت کیلئے ایک فرانسیسی خاندان کے سپرد کردیا اور جرمنوں سے لڑنے کیلئے مسلح مزاحمتی جماعت فرینک- ٹیریرز ایٹ پارٹیسنز میں شامل ہو گئی۔ اس نے بم بنائے اور جرمن فوجیوں اور ان کو سازوسامان پہنچانے والی ٹرینوں کو پٹری سے اتارنے کیلئے دھماکہ خیز مواد کی نقل و حمل میں مدد کی۔ 6 نومبر 1943 کو اسے گسٹاپو کے ایک راؤنڈ اپ کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔ اس پر تشدد کیا گیا لیکن اس نے کچھ نہیں بتایا۔ سزائے موت سنائے جانے کے باوجود بھی اس پر تشدد اور اس کی تفتیش برقرار رہی۔
اولگا کو شٹٹ گارٹ کی ایک جیل میں منتقل کر دیا گیا جہاں اس پر دوبارہ مقدمہ چلايا گیا اور دوبارہ موت کی سزا سنائی گئی۔ 10 مئی 1944 کو اس کی بتیسویں سالگرہ کے دن اولگا کا سر قلم کر دیا گيا۔