ہلڈا کسیرو

ہلڈا کسیرو

پیدا ہوا: 9 جولائ، 1888

ڈیمبوگورا, پولیںڈ

ہلڈا ایک ایسے علاقے میں پیدا ہوئی تھیں جہاں 1919 تک جرمنی نے حکومت کی تھی۔ وہ پیشے سے استانی تھیں اور رنگ کا کام بھی کرتی تھے۔ پہلی جنگ عظیم سے پہلے انہوں نے فرینک کسیرو سے شادی کر لی اور مشرقی جرمنی میں رہنے لگیں۔ وہاں انہوں نے 11 بچوں کو جنم دیا اور یہووا وٹنس بن گئیں۔ 1931 کے بعد بیڈ لپ اسپرنگ نامی قصبے میں واقع کسیرو خاندان کا گھر یہووا وٹنس کی جماعت کا ہیڈکوارٹر بن گیا۔

1933-39:نازی بار بار ہمارے گھر کی تلاشی لیتے رہے کیونکہ ہمارے گھر والے یہووا کی راہ میں ثابت قدم تھے۔ تبلیغی کام کی ممانعت کے باوجود میں تبلیغ کرتی رہی۔ 1936 میں مجھے چھ ہفتوں تک حراست میں رکھا گیا۔ رہا ہونے کے بعد میں اپنے گھر میں انجیل کے مطالعے کی جماعتیں منعقد کرتی رہی، یہاں تک کہ اپنے شوہر کی حراست کے بعد بھی۔ 1939 میں پولیس میرے سب سے چھوٹے تین بچوں کو لے گئی تاکہ انہيں دوسروں کے گھروں میں "نئے سرے سے تعلیم دی جا سکے"۔

1940-44:جرمن فوج میں بھرتی ہونے سے انکار کی وجہ سے میرے دو بیٹوں کو سزائے موت سنا دی گئی۔ میرے شوہر 16 اگست 1940 کو واپس گھر آ گئے۔ ہم انجیل کے مطالعہ منعقد کرتے رہے۔ لہذا مجھے، میرے شوہر اور میری بیٹیوں کو اپریل 1941 میں پولیس نے حراست میں لے لیا۔ میں نے دو سال جیل میں ہی کاٹے۔ جب مجھے رہا کیا گیا، مجھ سے کہا گیا کہ مجھے گھر صرف اس صورت میں جانے دیا جائے گا اگر میں ایک دستاویز پر دستخط کر کے اپنے مذہب سے دستبردار ہو جاؤں۔ میں نے انکار کر دیا اور مجھے جلاوطن کر کے ریونزبرک کے کنسنٹریشن کیمپ بھیج دیا گیا، جہاں میری ملاقات اپنی دو بیٹیوں سے ہوئی، جنہيں وہاں ایک سال ہو چکا تھا۔

ریونزبرک سے ایک جبری مارچ کے دوران ہلڈا اور ان کی دونوں بیٹیوں کو اپریل 1945 میں سوویت افواج نے آزاد کرا دیا۔ جنگ ختم ہونے کے بعد وہ بیڈ لپ اسپرنگ واپس چلے گئے۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.