جیکب انگر

جیکب انگر

پیدا ہوا: 14 جولائ، 1871

پولینڈ

جیکب جرمنی کے شہر ایسن میں رہائش پذیر تھے جب ان کی ملاقات اور اس کے بعد ان کی شادی ارنا شومر سے ہوئی جو ان ہی کی طرح ایک مذہبی یہودی گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں۔ ان کے دو بچے تھے، میکس جس کی پیدائش 1923 میں ہوئی تھی اور ڈورا جس کی پیدائش 1925 میں ہوئی تھی۔ جیکب ایک سیلزمین تھے اور شام کو وہ طلباء کو عبرانی زبان کی تعلیم دیتے تھے۔

1933-39: جب ہٹلر اقتدار میں آیا، جیکب یہ معلوم کرنے کیلئے ایمسٹرڈیم گئے کہ وہاں منتقل ہو جانے کے کیا امکانات ہیں۔ تاہم ارنا اپنی اُن تین بہنوں کو چھوڑنا نہیں چاہتی تھیں جو ایسن میں رہتی تھیں۔ اُن کی یہ بھی خیال تھا کہ اگر اُن کا خاندان جرمنی میں ہی رہتا ہے تو وہ زیادہ محفوظ رہے گا۔ نومبر 1938 میں ملک گیر پوگرومز کے بعد انگر خاندان بالآخر بھاگ کر نیدرلینڈ چلا گیا۔ ایسے پناہ گذینوں کی طرح جن کی جیب پھوٹی کوڑی بھی نہیں تھی، انگر خاندان تقسیم ہو کر رہ گیا۔ میکس اور ڈورا کو یہودی تنظیموں کی نگرانی میں دے دیا گیا۔

1940-44: چرمن افواج نے مئی 1940 میں نیدرلینڈ پر حملہ کر دیا۔ تین سال تک ارنا اور جیکب چھپتے چھپاتے رہے۔ 17 اپریل 1943 کو انہیں نیدرلینڈ کے ویسٹربورک کے ٹرانزٹ کیمپ میں بھیجا گیا اور اس کے سات دن بعد جلاوطن کر کے پولینڈ کے سوبیبور کے قتل گاہ والے کیمپ میں بھیج دیا گیا۔

جیکب کو 1943 میں سوبیوبر میں گیس دے کر ہلاک کر دیا گیا۔ ان کی عمر 72 سال تھی۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.