لیویک زباسن

لیویک زباسن

پیدا ہوا: 10 مارچ، 1914

کوزینچ, پولینڈ

لیویک اور ان کے پانچ بھائی بہن مرکزی مشرقی پولینڈ میں برچ کے جنگل کے قریب واقع کوزینک نامی قصبے میں مذہبی یہودی خاندان میں پیدا ہوئے۔ لیویک کے والد بھوسے کی فیکٹری کے مالک تھے اور جب لیویک اور ان کے بھائی بڑے ہوئے، وہ کاروبار میں اپنے والد کا ہاتھ بٹانے لگے۔

1933-39: جب میں 15 سال کا تھا، میں کوزینک کے قریب ایک زرعی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے لگا کیونکہ میں زمین پر کام کرنے فلسطین (عالیہ) جانا چاہتا تھا۔ لیکن جب نازی 1933 میں جرمنی میں اقتدار میں آئے تو فلسطین جانے کی پہلی ترجیح جرمنی کے یہودی نوجوانوں کو دی جانے لگی۔ میں نے دیکھا کہ میرے پاس وہاں جانے کا کوئی موقع نہيں تھا، لہذا میں واپس کوزینک چلا گیا اور 1939 ميں جب جرمنوں نے پولینڈ پر حملہ کیا، میں وہاں پھنس گیا۔

1940-44: جرمنوں نے 1939 میں کوزینک میں یہودی بستی قائم کی اور 1940 میں، جب میں 26 سال کا تھا، مجھے جلاوطن کر کے پولینڈ اور جرمنی میں مشقت کے کیمپ میں بھیجا گیا۔ مجھے یاد پڑتا ہے کہ الاخ کے مزدوری کے کیمپ میں میرا ایک دوست تھا، جو بعد میں کھانے کے لئے روٹی کے ٹکڑے بچاتا تھا۔ آخرکار وہ ایسا کرتے کرتے اتنا کمزور ہو گیا کہ اس سے بالکل بھی کھایا نہيں جاتا تھا اور وہ بلآخر دم توڑ گیا۔

لیویک 200 افراد پر مشتمل خاندان میں سے زندہ بچنے والے چند ہی افراد میں سے ایک تھے۔ سن 1949 میں انہوں نے ریاستہائے متحدہ امریکہ ہجرت کر لی۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.