میری سیڈی اسٹوجکا

میری سیڈی اسٹوجکا

پیدا ہوا: 1906

آسٹریا

میری کا تعلق لووارا روما نامی خانہ بدوش قیبلے سے تھا۔ یہ قبیلہ قافلوں میں سفر کرتا تھا اور گھوڑے بیچ کر گزارا کرتا تھا۔ یہ قافلہ موسم سرما آسٹریا کے دار الحکومت ویانا اور موسم گرما آسٹریا کے دیہی علاقوں میں گزارتا تھا۔ جب میری 18 سال کی تھیں تو اُنہوں نے اسی قبیلے کے کارل اسٹوجکا نامی شخص سے شادی کر لی۔ میری کا خاندان رومن کیتھولک تھا اور اُن کے آباء و اجداد 200 سال سے آسٹریا میں رہ رہے تھے۔

1933-39ء: 1936 تک میرے ہاں چھ بچے ہو چکے تھے۔ ہم ایک قافلے کے ساتھ رہتے تھے اور آزادی، سفر اور مشقت کی زندگی کے عادی تھے۔ یہ مارچ 1938 کی بات ہے۔ ہماری ویگن موسم سرما کیلئے ویانا میں کھڑی تھی جب جرمنی نے آسٹریا پر قبضہ کر لیا۔ جرمنوں نے ہمیں ایک جگہ ٹھہرنے کا حکم دیا اور ہم نے اپنے شہری حقوق کھو دئے۔ ہمیں اپنی ویگن کو ایک لکڑی کے گھر میں بدلنا پڑا اور مجھے کھلی آگ پر کھانے پکانے کے بجائے چولھے پر کھانا بنانا سیکھنا پڑا۔

1940-44ء: خانہ بدوشوں کو دیگر "نسل" کے اراکین کے طور پر رجسٹر کرنے پر مجبور کر دیا گیا۔ ہمارے کمیپ گراؤنڈ کے گرد باڑ لگا دی گئی اور ہمیں پولیس کی زیر نگرانی رکھا گیا۔ ایک سال بعد جرمن میرے شوہر کو لے گئے اور کچھ مہینوں بعد اُن کی راکھ دے گئے۔ غمگین ہو کر میں نے اپنے لمبے بال کاٹ دئے اور ایک پادری کی مدد سے میں نے اُن کی باقیات وقف شدہ زمین میں خفیہ طور پر دفنا دیں۔ بالآخر جرمنوں نے ہمیں برکیناؤ میں ایک نازی کیمپ میں جلا وطن کر دیا جو خانہ بدوشوں کیلئے تھا۔ اس خوفناک جگہ میں جتنا ہوسکا میں نے اپنے بچوں کی حفاظت کرنے کی کوشش کی مگر میرا سب سے چھوٹا بیٹا ٹائفس کا شکار ہو کر مر گیا۔

1944ء میں میری کو ریونزبروئک میں جلا وطن کیا گیا اور بالآخر اپریل 1945ء میں برجن بیلسن میں انہیں رہائی مل گئی۔ جنگ کے بعد وہ زندہ بچ جانے والے اپنے باقی پانچ بچوں سے جا ملیں۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.