ربرٹ ٹی اوڈیمین

ربرٹ ٹی اوڈیمین

پیدا ہوا: 30 نومبر، 1904

ہیمبرگ, جرمنی

رابرٹ کا پیدائشی نام مارٹن ہوئیر تھا تاہم اُنہوں نے جب اداکار اور سنگیت کار کے طور پر اپنے پیشہ ورانہ کیرئر کا آغاز کیا تو اسٹیج کیلئے اُنہوں نے اپنا نام رابرٹ ٹی اوڈیمین رکھ لیا۔ رابرٹ نے کلاسیکی پیانو بجانے والے فنکار کی حیثیت سے یورپ بھر میں کنسرٹ کئے۔ لیکن ہاتھ کی چوٹ نے اُن کے کنسرٹ کیریئر کا خاتمہ کر دیا۔

1955-39ء: 1935ء میں رابرٹ نے ہیمبرگ میں ایک کیبرے کھولا۔ ایک سال بعد نازیوں نے اسے اس الزام میں بند کردیا کہ یہ سیاسی طور پر تخریبی ہے۔ رابرٹ پھر برلن منتقل ہو گئے جہاں اُنہوں نے ایک مرد دوست کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کیے۔ رابرٹ کے دوست نے دباؤ کے تحت گسٹاپو کو اُن کے بارے میں بتا دیا۔ نومبر 1937ء میں رابرٹ کو نازیوں کی طرف سے نظر ثانی شدہ ضابطہ فوجداری کے پیراگراف نمبر 175 کے تحت گرفتار کر لیا گیا، جس کے تحت ہم جنس پرستی کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔ اُنہیں جیل میں 27 ماہ قید کی سزا دی گئی۔

1940-44ء: 1940ء میں رابرٹ کو جیل سے آزاد کر دیا گیا مگر وہ پولیس کی نگرانی میں رہے۔ پولیس نے میونخ میں ایک نصف یھودی دوست اور بیرونی ممالک میں دیگر دوستوں کے ساتھ اُن کی خط و کتابت کی نگرانی کی۔ 1942ء میں رابرٹ کو دوبارہ پیراگراف نمبر 175 کے تحت گرفتار کرلیا گیا اور اُنہیں سیخسینہاؤسن کے حراستی کیمپ میں جلاوطن کردیا گیا جہاں اُنہیں دفتری کام پر لگا دیا گیا۔ اپریل 1949ء میں کیمپ سے بالٹک کی طرف جبری مارچ کے دوران 40 سالہ رابرٹ پیراگراف 175 ہی کے تحت سزا پانے والے دو دیگر افراد کے ساتھ فرار ہو گئے۔

جنگ کے بعد رابرٹ برلن لوٹ آئے جہاں اُنہوں نے ایک مصنف اور کمپوزر کے طور پر کام کیا۔ وہ 1985ء میں انتقال کر گئے۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.