شلومو رائخ
پیدا ہوا: 18 جون، 1914
لوڈز, پولینڈ
شلومو لوڈز میں رہنے والے رائخ خاندان کے سات بچوں میں سے ایک تھا۔ رائخ خاندان ایک مذہبی یہودی خاندان تھا اور شلومو کے ہاسیڈک والد ایئر لاکس اور ایک روایتی فر کی بنی ہوئی ٹوپی پہنتے تھے۔ ہر روز سرکاری اسکول کے بعد شلومو یہودی پادریوں کی ایک اکیڈمی آسٹرووٹزے ییشیوا جا کر یہودی مقدس پاروں کا مطالعہ کرتا تھا۔ شلومو کے والد کی جوتوں کی لیس بنانے کی ایک فیکٹری تھی۔
1933-39: جرمنوں نے ستمبر 1939 میں لوڈز پر حملہ کیا اور یہودی مخالف اقدامات نافذ کرنا شروع کر دئے۔ یہودیوں کو عام نقل و حمل کے ذرائع استعمال کرنے، خاص اجازت کے بغیر شہر چھوڑنے یا گاڑیوں یا ریڈیو کے مالک ہونے کی اجازت نہیں تھی۔ بالاخر یہودیوں کے اپارٹمنٹ ضبط کر لیے گئے۔
1940-44: 1940 کے موسم سرما کے آغاز میں جرمنوں نے لوڈز میں ایک یہودی بستی قائم کی اور وہاں شہر کے یہودیوں کو جمع کیا۔ رائخ خاندان کو بھی یہودی بستی میں منتقل کر دیا گيا جہاں وہ سب ایک چھوٹے کمرے میں رہتے تھے۔ شلومو کو اس یہودی بستی میں کپڑوں کی ایک فیکٹری میں کام ملا جہاں اس کو دوپہر کے کھانے پر ایک پتلا سوپ ملتا تھا۔ یہودی بستی میں چار سال گزارنے کے بعد شلومو کو 1944 میں موسم گرما کے اواخر میں جلاوطن کر کے جرمنی کے ڈاخاؤ حراستی کیمپ بھیج دیا گيا۔
شلومو کو 1945 کے موسم بہار میں رہا کر دیا گيا۔ جنگ کے بعد اس کو معلوم ہوا کہ اس کے چھ بہن بھائيوں میں سے چار زندہ بچ گئے۔ 1946 میں اس نے امریکا ہجرت کر لی۔