ارسزولا کیکزماریک

ارسزولا کیکزماریک

پیدا ہوا: 18 جولائ، 1929

پوزنن, پولینڈ

ارسزولا فرانسیسیک اور جیڈویگا کیکزماریک کے گھر پیدا ہوئیں، جو مشرقی پولینڈ کے صنعتی شہر پوزنن میں رہتے تھے۔ ان کا پتہ 11 سمولنیج اسٹریٹ تھا۔ اپنے والدین کی طرح، کیکزماریک بچوں کا بپتسمہ کیا گيا تھا۔

1933-39: کیونکہ ارسزولا بڑی تھیں، وہ گھر کے کاموں میں اپنی والدہ کا ہاتھ بٹاتی تھیں۔ جب جمعہ یکم ستمبر 1939 کو جرمنوں نے پولینڈ پر حملہ کیا، ان کی عمر 10 سال تھی۔ جرمن جہازوں نے اسی دن پوزنن پر بم گرائے اور نو دن بعد جرمن افواج شہر میں داخل ہو گئیں۔ پوزنن پولینڈ کے اس علاقے میں شامل تھا جسے جرمنی کے ساتھ رسمی طور پر منسلک کیا گيا تھا (جو نازیوں اور سوویت یونین کے درمیان ہونے والے معاہدے کا نتیجہ تھا)۔ مہینے کے آخر تک شہر کا نام تبدیل کرکے پوسن کر دیا گيا۔

1940-43: شہر پر قبضہ ہونے کے بعد، ارسزولا کے والدین کئی دوسرے شہریوں کے ساتھ نازیوں کے لئے مزدوری کرنے لگ گئے۔ ارسزولا پر اپنے چھوٹے بھائی اور بہن کی دیکھ بھال کی ذمہ داری پڑ گئی۔ 1942 میں ایک روز جب وہ گھر کے پاس کھیل رہے تھے، نازیوں نے "سڑک چھانتے" ہوئے انہيں پکڑ لیا۔ اسی سال موسم سرما کے دوران ارسزولا کو لوڈز کی یہودی بستی میں بچوں کے لئے قائم کئے جانے والے جبری مزدوری کے کیمپ میں جلاوطن کیا گیا۔ جب وہ بیمار ہوئیں تو چوکیداروں نے اُنہیں گھسیٹ کر برف میں لٹا دیا اور اُن پر ٹھنڈا پانی ڈال کر باہر چھوڑ دیا۔

9 مئی 1943 کو ارسزولا کا نمونیا سے انتقال ہو گیا۔ وہ 13 سال کی تھیں۔ کیمپ ریکارڈ کے مطابق اُن کی موت دل کے دورے کی وجہ سے ہوئی تھی۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.