ھینے کے خاندان کا ایک فوٹوگرافی کا اسٹوڈیو تھا۔ اکتوبر 1940 میں اُنہیں اور اُن کے خاندان کے ارکان کو جنوبی فرانس میں گرس کیمپ میں منتقل کر دیا گیا۔ ستمبر 1941 میں چلڈرنز ایڈ سوسائٹی (او۔ ایس۔ ای) نے ھینی کو بچایا اور وہ لی چیمبون ۔ سر ۔ لگنون میں بچوں کے ایک رہائشی مرکز میں چھپ گئیں۔ اُن کی والدہ آشوٹز میں انتقال کر گئیں۔ 1943 میں ھینی نے جعلی کاغذات حاصل کئے اور سرحد پار کر کے سوٹزرلینڈ پہنچ گئیں۔ اُنہوں نے 1945 میں جنیوا میں شادی کر لی۔ 1946 میں اُن کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی اور 1948 میں وہ امریکہ اُن بسیں۔
او ایس ای کے ایک سماجی کارکن [اوورے ڈی اوکس اینفینٹس] میری والدہ سے ملنے آیا اور وضاحت کی کہ وہاں ایک لی چیمبون نام کا ایک گاؤں تھا۔۔۔ جو نوجوان لوگوں کی مدد کرنے اور اُنہیں کیمپ سے نکانے کی کوشش کر رہا ہے، اور کیا وہ مجھے جانے کی اجازت دینے پر رضامند ہو جائیں گی۔ میری والدہ نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں جانا چاہوں گی۔ میں نے کہا "یقیناً"۔ اور اُنہوں نے یہ کبھی نہیں کہا، " میں تمہاری کمی محسوس کروں گی۔ میں تمہیں جانے نہیں دینا چاہتی۔" یا ایسی ہی کوئی بات۔ اُنہوں نے مجھے جانے دیا۔ وہ مجھ سے اتنی محبت کرتی تھیں کہ اُنہوں نے مجھے جانے دیا۔ وہاں ایسے والدین بھی تھے جنہوں نے اپنے بچوں کو جانے نہیں دیا۔ آپ میری طرف دیکھ رہے ہیں۔ ہاں۔ وہاں واقعی ایسے والدین بھی تھے جنہوں نے اپنے بچوں کو جانے نہیں دیا۔ جیسے یہ ناقابل یقین لگ رہا ہے، اُنہوں نے اپنے بچے ساتھ ہی رکھے۔ میری والدہ نے مجھے جانے دیا، چھ دیگر نوجوان افراد کے ساتھ جن کی عمریں بیس برس سے کم تھیں۔ ہم 1941 میں ستمبر کے شروع میں لی چیمبون روانہ ہو گئے۔ اور لی چیمبون یقیناً ایک جنت تھی۔ ہم آزاد تھے۔ ہم ایک گھر میں رہ رہے تھے، یہ پرانا گھر تھا لیکن پھر بھی یہ ایک گھر تھا۔ کھانا بہت بہتر تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ شروع میں ہمیں جو روتی ملٹی تھی، وہ ہم ختم ہی نہیں کر سکتے تھے۔ یہ بات نہیں تھا کہ اس روٹی کی مقدار بہت زیادہ تھی۔ لیکن یہ اُس سے زیادہ تھی جو ہم کھا سکتے تھے۔ لہذا ہم اسے بہت زیادہ ٹوسٹ کرتے تھے اور چھوٹے ٹکڑے بناتے تھے اور اُنہیں واپس کیمپ بھیج دیتے تھے کیونکہ کیمپ کی صورت حال کے بارے میں ہم بہت فکرمند تھے۔ لہذا ہم سب چھوٹے چھوٹے پیک بناتے اور اُنہیں وہاں بھیج دیتے۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.