ہیلن اگرچہ بنیادی طور پر جرمنی سے تھیں، وہ نیدرلینڈز میں اپنے شوہر اور جوان بیٹی کے ساتھ رہتی تھیں جب جرمنوں نے 1940 میں حملہ کر دیا۔ ہیلن اور ان کے شوہر نے اپنی بیٹی کو غیر یہودی دوستوں کے یہاں بھیج دیا اور خود روپوش ہو گئے۔ وہ مختلف جگہوں پر رہے جن کا انتظام اُن کے ایک دوست نے کیا جو ایک زیر زمین تنظیم کیلئے کام کرتا تھا۔ 25 اگست، 1944 کو ہیلن اور ان کے شوہر گرفتار ہو گئے۔ انہیں پہلے ویسٹر بورک اور پھر آشوٹز بھیجا گیا جہاں وہ جدا ہو گئے۔ ہیلن نے آشوٹز میں آئی جی فاربین فیکٹری میں کام کیا۔ وہ بچ گئیں؛ ہیلن اور ان کی بیٹی نے 1947 میں امریکہ ہجرت کر لی۔
میری بیٹی کو علم نہیں تھا کہ وہ چھپی ہوئی ہے۔ جیسا کہ میں نے کہا، وہ ابھی پانچ سال کی بھی نہیں تھی۔ میرے شوہر اور میں نے ایک سال سے بھی قبل یہ فیصلہ کر لیا تھا چونکہ ہم جانتے تھے کہ جرمنی سے بچوں کی انگلینڈ منتقلی ہو سکتی ہے اور ایک دن یہ ممکن ہو گی۔ اس لیے ہم اپنی بچی کو کسی شناسا جگہ پر دے دینا چاہتے تھے جسے ہم جانتے ہوں اور جہاں اس کا خیر مقدم کیا جائے۔ اسے آخر کیوں مرنا پڑے۔ شاید ایسا نہ ہو اور وہ اچھی زندگی گزار سکے۔ ہمارا ایک شناسا خاندان امریکہ میں تھا جو اسے اپنے پاس رکھنے میں انتہائی خوشی محسوس کر رہا تھا۔ اس لیے ہم نے اس کے لیے یہ کیا۔ اب اور اسے نہ چوم پانا، اسے اپنے قریب نہ رکھ پانا بہت مشکل تھا۔ ہم دونوں نے یہ کیا اور اس سے اسے مدد ملی کیونکہ جس وقت اسے جانا تھا، اسے ایک جوڑے سے ملنا تھا جن کے پاس بچہ نہیں تھا اور انھیں اس سے ملنا بہت پسند تھا۔ اسے لوگوں سے ملنا ہمیشہ پسند تھا۔ اس لیے وہ دوسرے لوگ آئے اور اسے لے گئے۔ جب وہ اتوار کی دوپہر آئے، ہمیں ان کا نام تک معلوم نہیں تھا۔ ہمیں معلوم نہیں تھا وہ کہاں رہتے ہیں۔ بچی نے انھیں دیکھا اور ہم نے اس سے کہا "ہاں، یہی دوست ہیں جو آپ کو دکھانا چاہتے ہیں کہ وہ کہاں رہتے ہیں۔ ان کے پاس بچے نہیں ہیں۔" اور وہ ان کے ساتھ چلی گئی۔ ہم بھی سڑک تک اسے گاڑی میں چھوڑنے گئے اور ہم نے اسے خدا حافظ کہا۔ بس ایسے ہی، کوئی بوسہ نہیں دیا، کچھ بھی نہیں۔ یہ سب بعد میں آتا ہے اور یہ بہت ذاتی بات ہے۔ یہ کہنا بہت مشکل ہے مضحکہ خیز ہے کیونکہ یہ تو کبھی تبدیل نہیں ہوتا۔ یہ ان تمام برسوں میں کبھی تبدیل نہیں ہوتا کیونکہ یہ 1945 تھا جب ہم نے اسے دوبارہ دیکھا، میں نے اسے دیکھا۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.